شاہ رخ خان نے میرے ابو سے کہا۔۔ ربیکا خان نے ماضی کی کون سی بات بتا کر سب کو حیران کر دیا؟

Rabeeca Khan Reveals Shahrukh Khan Is A Of Her Father

"شاہ رخ خان نے میرے ابو سے کہا تھا، 'میں آپ کا مداح ہوں'، وہ لمحہ میرے لیے ایک خواب جیسا تھا، مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ کنگ خان میرے والد کو جانتے ہیں!" ربیکا خان نے یہ بات ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں کہی، جہاں ان کے چہرے پر فخر، حیرت اور جذبات کا حسین امتزاج صاف جھلک رہا تھا۔

ربیکا خان، جو سوشل میڈیا پر اپنی چمکدار موجودگی، فیملی کانٹینٹ اور اسٹائلش ویڈیوز سے لاکھوں دلوں پر راج کر رہی ہیں، اب صرف ایک ٹک ٹاک اسٹار یا یوٹیوبر نہیں بلکہ ابھرتی ہوئی گلوکارہ بھی بن چکی ہیں۔ لیکن وہ خود مانتی ہیں کہ ان کی کامیابی کا اصل راز ان کے والد، لیجنڈری کامیڈین کاشف خان ہیں، جنہوں نے نہ صرف ان کی راہنمائی کی بلکہ ہر قدم پر ڈھال بن کر کھڑے رہے۔

اس پوڈکاسٹ میں ربیکا نے ایک بچپن کا قصہ بھی سنایا جو بالی ووڈ کی دیواروں سے جڑا ہوا ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ کس طرح بھارت کے ایک دورے کے دوران وہ اپنے والد کے ساتھ مشہور اداکاروں سنجے دت، جانی لیور سے ملیں اور پھر اچانک وہ لمحہ آیا جب شاہ رخ خان خود ان کے والد کے فن کے معترف نکلے۔ ربیکا کے لیے یہ تجربہ کسی فلمی سین سے کم نہ تھا۔

لیکن ربیکا کے لیے شہرت کی چکاچوند سے زیادہ قیمتی وہ اصول ہیں جو انہیں ان کے والد نے سکھائے۔ "انہوں نے ہمیشہ کہا کہ چاہے تم کتنی ہی مشہور کیوں نہ ہو جاؤ، اپنی زمین اور اصل کو کبھی نہ بھولنا"، ربیکا نے کہا۔ وہ مانتی ہیں کہ ان کے والد کا تجربہ، ان کی جدوجہد، اور وہ عزت جو انہوں نے برسوں میں کمائی

ربیکا خان اب اپنی شناخت خود بنانے کے مشن پر ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ اگر ان کی آواز میں خوداعتمادی ہے، اگر ان کے قدم مضبوط ہیں، تو وہ اس وراثت کی بدولت ہے جسے وہ سینے سے لگائے ہوئے ہیں۔

Rabeeca Khan Reveals Shahrukh Khan Is A Of Her Father

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rabeeca Khan Reveals Shahrukh Khan Is A Of Her Father and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rabeeca Khan Reveals Shahrukh Khan Is A Of Her Father to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1086 Views   |   14 Apr 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 16 April 2025)

شاہ رخ خان نے میرے ابو سے کہا۔۔ ربیکا خان نے ماضی کی کون سی بات بتا کر سب کو حیران کر دیا؟

شاہ رخ خان نے میرے ابو سے کہا۔۔ ربیکا خان نے ماضی کی کون سی بات بتا کر سب کو حیران کر دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شاہ رخ خان نے میرے ابو سے کہا۔۔ ربیکا خان نے ماضی کی کون سی بات بتا کر سب کو حیران کر دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔