جگر کے سکڑنے کی بیماری کو انگریزی میں سیروسس آف لیور کہا جاتا ہے یہ مرض پھیلتا تو بہت خاموشی سے ہے لیکن تشخیص ہونے تک بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو جگر کی اس بیماری سے متعلق معلومات دیں گے۔
بیماری کی وجوہات
جگر کا سب سے اہم کام صفرا (Bile) بنانا ہے۔ یہ سبزی مائل پیلے رنگ کی رطوبت ہوتی ہے جو جگر کے خلیات یومیہ تقریباً ایک لیٹر پیدا کرتے ہیں۔ یہ جسمانی خون کو صاف اور غیر ضروری چربی کی جگر سے صفائی کرتا ہے جس سے انسانی جسم صحت مند رہتاہے۔ البتہ اگر اس میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا ہوجائے تو جگر سکڑنے کی بیماری ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ ہیپاٹائٹس ، خون میں مخصوص قسم کی اینٹی باڈیز کا بننا، شراب نوشی، جگر میں کاپر یا آئرن کا جمع ہونا اور دل کی بیماریوں سے بھی جگر میں سکڑن پیدا ہوسکتی ہے۔
علامات
اس بیماری کی علامات میں انسان سست اور کمزور ہوجاتا ہے اس کے علاوہ بخار اور جگر میں تکلیف، ہر وقت تھکا ہوا محسوس ہونا، تلی کا بڑھ جانا، خراب ہاضمہ، قبض، گیس، پیٹ میں پانی جمع ہونا، جگرکی وریدوں میں بلند فشار خون ہونا، غذائی نالی کی وریدوں کا موٹا اور خون کی قے ہونا اس کے علاوہ پیٹ میں پانی بھرنے کی وجہ سے پیٹ پر نیلی نیلی رگیں ابھر آتی ہیں۔ مزید علامتوں میں جلد خشک اور جسم کا رنگ زردی مائل ہونا، پاؤں میں سوجن اور جسم پر خارش، مرد مریضوں کی مردانہ صلاحیتوں میں کمی جب کہ خواتین کو ماہواری کی بندش اور خونی بواسیر اور یرقان جیسی علامات بھی شامل ہیں۔
مفید غذائیں
اس بیماری کا شکار افراد کے لئے ہلدی، گری دار میوے، ہرے پتے والی سبزیاں، مچھلیاں زیتون کا تیل، بیریاں، لہسن، پروٹین والی غذائیں اور چقندر کا جوس کافی فائدہ مند ہوتا ہے۔ لہسن میں ایلیسن، ایک مرکب ہوتا ہے جو جگر کو زہر آلود کرنے اور سوزش کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
احتیاط
جگر کے سکڑنے کے مریضوں کو ذہنی تناؤ سے دور رہنا چاہیے، تلی ہوئی اور مرغن غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہیے اور تازہ پھلوں کے جوس کو ترجیح دینی چاہیے۔ پانی بھی ابال کر پئیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Liver Cirrhosis Causes Symptoms And Precautions and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Liver Cirrhosis Causes Symptoms And Precautions to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.