اجوائن کے پانی کا ایسا کمال کا نسخہ جس کے استعمال کے ایک نہیں 5 فوائد جو دے آپ کو بہترین نتائج

اجوائن کھانوں میں تو ذائقہ دیتی ہے اور خوب مزیدار بھی ہوتی ہے ۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ آپ کی صحت کے لیئے کتنی ضروری اور اہم بھی ہے کیونکہ اس میں وٹامنز، منرلز، پروٹین، فائبر، کاربوہائیڈریٹ، کیلشئیم، تھائیمن، فاسفورس اور آئرن وغیرہ پائی جاتی ہے جوکہ ہماری صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ لیکن اگر اس کو پانی میں ڈال کر پیئیں تو یہ آپ کو کتنے فائدے دے سکتی ہے یہ شاید آپ نے پہلے کبھی نہ سوچا ہوگا چلیں آج جانیں کہ اجوائن کا پانی آپ کے لیئے کتنا مفید ہے:

فوائد:

تیزابیت اور معدے کی جلن :
اجوائن میں فعال انزائمز پائے جاتے ہیں جو ہمارے معدے اورسینے کی جلن کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں اور فوری ریلیف کا کام کرتا ہے۔ اس لیئ اگر آپ کو یہ مسائل ہیں تو آپ اجوائن کو براہِ راست استعمال نہ کریں بلکہ پانی کے ساتھ استعا ل کریں۔

کان اور دانت کا درد:
اجوائن کا پانی پینے سے کان اور دانت کے درد میں آرام ملتا ہے کیونکہ اس میں تھائیمن اورکیلشئیم پایا جاتا ہے جو کہ آپ کو اس مسئلے میں کسی پین کلر کا کردار ادا کرتا ہے۔

زخم کے لیے مرہم:
اس میں ٹرپنس، سٹیرال اور گلائیکو سائیڈز پائے جاتے ہیں جوکہ آپ کے بیرونی زخموں کو جلد بھرنے میں مد دیتے ہیں اسلیئے کہیں چھوٹ لگ جائے تو اس کا پانی آپ پیئیں یہ آپ کو شفاء دے گا۔

بال گرے ہونے سے روکے:
اجوائن میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جوکہ ہارمونل تبدیلیوں کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں جن کی مدد سے بال گرے (سرمئی) ہونے سے بچ جاتے ہیں۔اور ساتھ ہی بالوں کی اچھی نشوونما ہوتی ہے۔ •

مچھر کاٹنے کی صورت میں:
اجوائن اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی بیکٹریل ہوتی ہے اسی لیئے اگر آپ کو مچھر کاٹ جائیں یا اس کی وجہ سے کوئی الرجی ہوجائے تو ڈاکٹری ہدایات کے ساتھ ساتھ اجوائن کا پانی بھی پی لیں تو آپ کو جلد فائدہ ہوجائے گا۔ 

اس کو بنائیں کیسے۔۔۔؟:
ایک گلاس ابلے ہوئے پانی میں ایک چمچ اجوائن ڈال کر پکائیں اور ایک جوش آنے پر نیم ٹھنڈا کرکے پی لیں۔ اس کو نہارمنہ پی لیں تو فاضل مواد بھی جلد خارج ہوسکتا ہے۔

Ajwain Ke Pani Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ajwain Ke Pani Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ajwain Ke Pani Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   30766 Views   |   07 Oct 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اجوائن کے پانی کا ایسا کمال کا نسخہ جس کے استعمال کے ایک نہیں 5 فوائد جو دے آپ کو بہترین نتائج

اجوائن کے پانی کا ایسا کمال کا نسخہ جس کے استعمال کے ایک نہیں 5 فوائد جو دے آپ کو بہترین نتائج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اجوائن کے پانی کا ایسا کمال کا نسخہ جس کے استعمال کے ایک نہیں 5 فوائد جو دے آپ کو بہترین نتائج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔