طوطوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک وفادار پرندہ نہیں اسے جب موقع ملتا ہے یہ فرار ہوجاتا ہے پھر چاہے اسے کتنے ہی پیار سے کیوں نہ رکھا جائے۔۔ لیکن جیسا کہ ہر انسان ایک سا نہیں ہوتا اسی طرح ہر طوطا بھی بے وفا نہیں ہوتا۔
اس کی زندہ مثال حال ہی میں رونما ہونے والا ایک واقعہ ہے۔۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی تھی س میں ایک طوطے نے پولیس اہلکاروں سے اپنی شناخت کرائی اور اپنے مالک تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق، ایک مغربی افریقی سرمئی طوطا جو تین سال قبل فرانس میں چوری ہوا تھا، حیرت انگیز طور پر واپس مل گیا۔ گزشتہ ہفتے ایک دکاندار فرانسیسی شہر مارسیلز کے اولڈ پورٹ کے قریب طوطے کو فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا اور اسی دوران وہاں سے پولیس کا گزر ہوا۔
چونکہ اس نسل کے طوطے قانونی طور پر محفوظ ہیں یعنی ان کی فروخت غیر قانونی ہے۔ اسلیئے جب پولیس والوں پرندے کا معائنہ کرنے آئے تو طوطے نے جیکو، جیکو پکارنا شروع کردیا۔ یہ نام فرانس میں طوطوں کے لیے روایتی ہے۔
یہ سن کر موقع پر موجود ایک پولیس افسر کو یاد آیا کہ ایک شہری نے 2020 میں اس نام کے اپنے افریقی سرمئی طوطے کی گمشدگی کی رپورٹ لکھوائی تھی اور پولیس اسٹیشن میں موجود ہر ایک کو بتایا تھا کہ اس کے طوطے کی نشانی یہ ہے کہ وہ اپنا نام خود بتائے گا جو کہ جیکو ہے۔
پولیس نے جب مالک کو اسکا طوطا ملنے کی اطلاع دی تو وہ فوراً وہاں خیراتی جانوروں کی پناہ گاہ میں اپنے گمشدہ طوطے سے ملنے چلا گیا، جہاں طوطے نے جیسے ہی اپنے مالک کو دیکھتا تو اپنا نام پکارنا شروع کردیا۔ ایسے وہ 3 سال بعد مل گئے۔۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Parrot Finds His Owner After 3 Years and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Parrot Finds His Owner After 3 Years to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.