گوبھی کو ماہرین برسلز اسپراؤٹس،ایواکاڈو اور بروکلی کی طرح سپر فوڈ قرار دینے پر غور کر رہے ہیں ۔ کیوں کہ ہر بار تحقیق پر اس کے حیرت انگیز فوائد سامنے آرہے ہیں۔
اس میں کینسر سے لڑنے والے طاقتور اجزا اور فائبر کا خزانہ موجود ہے اس کا تعلقی براسیکا فیملی سے ہے اور اسی وجہ سے یہ صحت کا ایک خزانہ ہے۔
ماہرین کے مطابق ایک کپ پھول گوبھی میں صرف 27 کیلیوریز ہوتی ہیں۔ اس میں دو گرام پروٹین، 5.3 گرام کاربوہائڈریٹس، دو گرام چینی اور دو گرام سے کچھ زائد فائبر(ریشے) موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ وٹامن سی، فولیٹ، وٹامن کے، اور وٹامن بی 6 کی بھی اچھی مقدار پائی جاتی ہے تاہم حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس میں چکنائی صفر ہوتی ہے۔
گوبھی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے یہ اینٹی آکسیڈنٹس خلیاتی سطح پر تباہی اور خرابی کو روکتے ہیں۔ اسی وجہ سے یہ سوزش، اندرونی جلن اور کئی اقسام کے کینسر کو روکتی ہے۔
گوبھی معدے کے لیے انتہائی مفید ہے اور یہ بلڈ پریشر قابو رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ دوسری جانب گوبھی میں میگنیشیئم کی مقدار پٹھوں، عضلات اور دماغ کے لیے انتہائی مفید ہے۔
گوبھی میں موجود فولیٹ اور وٹام بی 6 دماغی اور اعصابی نظام کو تندرست حالت میں رکھتے ہیں۔ اس میں موجود 146وٹامن کے145 ہڈیوں کی معدنیات کو برقرار رکھتا ہے اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ اس میں کیلوریز کی کم مقدار وزن بڑھنے نہیں دیتی۔
گوبھی کو سلاد، دہی اور آلوؤں کے ساتھ کھانا زیادہ مفید ہوگا۔ اگر اسے سفید چاولوں یا مسالے دار چاولوں کے ساتھ ملا کر دیا جائے تو بچے بھی اسے خوشی خوشی کھاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق گوبھی کی غذائیت برقرار رکھنے کے لیے اسی کسی بھی طرح پکایا جاسکتا ہے جس سے کوئی فرق نہیں پڑتا البتہ اسے ابالنے سے اس کے غذائی اجزا ضائع ہوجاتے ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Phool Gobhi Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Phool Gobhi Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
جانئے گوبھی کے صحت بخش اجزاء کس طرح ہماری صحت کی حفاظت کرتے ہیں
جانئے گوبھی کے صحت بخش اجزاء کس طرح ہماری صحت کی حفاظت کرتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جانئے گوبھی کے صحت بخش اجزاء کس طرح ہماری صحت کی حفاظت کرتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔