بُھلکّڑ پن کی انتہا ہوگئی ۔۔ دیکھئے روزانہ لینس لگا کر بھولنے والی خاتون کی آنکھوں سے کتنے لینس نکلے اور آنکھوں کا کیا حال ہوا؟

لوگ بھولنے کی عادت کو زیادہ سیریس نہیں لیتے نہ ہی اسکے علاج پر توجہ دیتے ہیں، جبکہ یہ ایک خطرناک بیماری ہے جو انسان کو کبھی بھی کسی بھی مصیبت میں مبتلہ کر سکتی ہے، اور اسکی ایک زندہ مثال یہ خاتون ہیں جن کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک ماہر امراض چشم ڈاکٹر کترینہ کورٹیوا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ناقابل یقین اور حیرت انگیز ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ایک مریضہ کی آنکھوں کے اندر سے کانٹیکٹ لینس نکال رہی ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی، اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر کس طرح روزانہ لینسز پہن کر سونے والی خاتون کی آنکھوں سے لینس نکال رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق خاتون روزانہ رات کو سونے سے پہلے انہیں اتارنا بھول جاتی تھی اور صبح روز نیا لینس استعمال کرتی تھی۔

ڈاکٹر نے ویڈیو کے ساتھ ایک پیغام لکھا کہ "میں نے بہت احتیاط سے تمام لینسوں کو الگ کیا جو گنتی کرنے پر 23 تھے، برائے مہربانی کانٹیکٹ لینس لگاکر کبھی بھی نہ سوئیں۔"۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اتنے زیادہ وقت تک آنکھوں میں رہنے کی وجہ سے لینسز آنکھوں کے اندر چپک گئے تھے

ڈاکٹر کترینہ کورٹیوا کے دعوے کے مطابق انہوں نے معمر مریضہ کی آنکھوں سے کم از کم 23 پرانے کانٹیکٹ لینس نکالے جو کہ انہوں نے مہینوں یا ممکنہ طور پر سالوں پہلے لگائے اور پھر انہیں نکالنا بھول گئیں۔

اس واقعے کو دیکھ کر ایک بات ہی کہی جا سکتی ہے کہ یہ خاتون واقعی بہت خوش قسمت تھی جو اسکی آنکھوں کو نقصان نہیں پہنچا، لیکن آپ ایسی غلطی ہر گز مت کرئیے گا کیونکہ ہر کوئی لَکی نہیں ہوتا۔

Lens Laga Kar Bhoolne Wali Khatoon

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Lens Laga Kar Bhoolne Wali Khatoon and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lens Laga Kar Bhoolne Wali Khatoon to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ulfat  |   In News  |   0 Comments   |   1828 Views   |   17 Jan 2023
About the Author:

Ulfat is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ulfat is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

بُھلکّڑ پن کی انتہا ہوگئی ۔۔ دیکھئے روزانہ لینس لگا کر بھولنے والی خاتون کی آنکھوں سے کتنے لینس نکلے اور آنکھوں کا کیا حال ہوا؟

بُھلکّڑ پن کی انتہا ہوگئی ۔۔ دیکھئے روزانہ لینس لگا کر بھولنے والی خاتون کی آنکھوں سے کتنے لینس نکلے اور آنکھوں کا کیا حال ہوا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بُھلکّڑ پن کی انتہا ہوگئی ۔۔ دیکھئے روزانہ لینس لگا کر بھولنے والی خاتون کی آنکھوں سے کتنے لینس نکلے اور آنکھوں کا کیا حال ہوا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔