تم کیسے کر سکتی ہو، یہ حرام ہے۔۔ طلاق کے بعد اظفر علی کے ساتھ کام کرنے پر سلمیٰ حسن کو کیا کچھ سننا پڑا؟

سلمیٰ حسن اور اظفر علی کی جوڑی کو کافی پسند کیا جاتا تھا اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ سلمیٰ اور اظفر کی طلاق ان کے تمام مداحوں کے لیے صدمہ تھی کیونکہ کسی کو بھی ایسی خبر کی توقع نہیں تھی۔ اظفر نے جلد ہی نوین وقار سے شادی کر لی جبکہ سلمیٰ نے ان کے بعد کبھی کسی سے شادی نہیں کی۔

سلمیٰ حسن کا کیریئر بہت کامیاب رہا ہے اور وہ تقریباً تمام ہٹ ڈراموں کا حصہ رہی ہیں۔ حال ہی میں وہ تابش ہاشمی کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے طلاق کے بعد اپنے سابق شوہر کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ اس پر انہیں کیا کچھ سننا پڑا۔

سلمیٰ نے بتایا کہ ان سے کہا گیا، تم اپنے سابق شوہر کے ساتھ کیسے کام کر سکتی ہو؟ یہ حرام ہے اور شریعت کے خلاف بھی ہے۔

جس پر میں نے جواب دیا کہ، میرا کام اداکاری کرنا ہے اور وہ میں کسی کے ساتھ بھی کر سکتی ہوں۔ اگر میں اظفر علی کے ساتھ کام نہیں کروں گی تو کسی اور کے ساتھ کام کروں گی، پھر لوگ کہیں گے یہ بھی حرام ہے۔

سلمیٰ کا مزید کہنا تھا کہ، وہ ہمیشہ اظفر کے آس پاس رہتی تھیں کیونکہ وہ چاہتی تھیں کہ ان کی بیٹی کا اپنے والد کے ساتھ صحت مند رشتہ رہے، کیونکہ جب بچے شامل ہوجاتے ہیں تو ذاتی اختلافات کو ایک طرف رکھ دیا جاتا ہے۔

Salma Hasan On Working With Ex Husband Azfar Ali

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Salma Hasan On Working With Ex Husband Azfar Ali and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Salma Hasan On Working With Ex Husband Azfar Ali to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   7096 Views   |   21 May 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 October 2024)

تم کیسے کر سکتی ہو، یہ حرام ہے۔۔ طلاق کے بعد اظفر علی کے ساتھ کام کرنے پر سلمیٰ حسن کو کیا کچھ سننا پڑا؟

تم کیسے کر سکتی ہو، یہ حرام ہے۔۔ طلاق کے بعد اظفر علی کے ساتھ کام کرنے پر سلمیٰ حسن کو کیا کچھ سننا پڑا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تم کیسے کر سکتی ہو، یہ حرام ہے۔۔ طلاق کے بعد اظفر علی کے ساتھ کام کرنے پر سلمیٰ حسن کو کیا کچھ سننا پڑا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔