دوا سے علاج کر لیا اور افاقہ نہیں ہو اتو آزمائیں 7 رنگ جو دیں آپ کو 7 بیماریوں سے نجات

دنیا رنگوں سے بھری ہوئی ہے اور قدرت کے حسین نظارے ہر سو بکھرے ہو ئے ہیں جنہیں دیکھ کر آنکھوں کو سکون ملتا ہے ۔ کیا وجہ ہے کہ دنیا کے سارے پتے سبز رنگ لئے ہوئے ہے اور آسمان نیلا ہے ،دیکھا جائے تو پانی کا کوئی رنگ نہیں ہے لیکن اس کا بے رنگ ہونا ہی اس کا سب سے خوبصورت رنگ ہے ۔
جب بھی آپ کسی سرسبز وادی کا سفر اختیار کرتے ہیں تو کتنا سکون محسوس کرتے ہیں ،یہ رنگ آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت پر بے حد مفید اثر ڈالتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ کئی بیماریوں میں رنگوں کوعلاج کی غرض سے بھی استعمال کیا جاتاہے ۔ اور یہ علاج کئی طرح سے کیے جاتے ہیں ایک طریقہ تو یہ ہے جس بیماری کا علاج کر نا مقصودہو تو مریض کو اس رنگ کا لباس پہنے کوکہا جاتا ہے یا پھر گھر کی درودیوارپر اسی رنگ کا روغن کروادیا جاتا ہے یا پھرجسم کے پریشر پوائنٹ پر مطلوبہ رنگ لگادیا جائے تو یہ کسی جادو کی طرح کام کرتا ہے ۔
رنگوں سے علاج کو کلر تھریپی بھی کہا جاتا ہے ۔ جانتے ہیں کہ یہ رنگ کس طرح آپ کے علاج میں مدد دے سکتے ہیں ۔

نیلا رنگ

یہ رنگ افسردگی اور جسم میں درد کو دور کرنے کے لئے مفید تصور کیا جاتا ہے ۔ گہرے نیلے رنگ اعصاب کو پر سکون حالت میں رکھتے ہیں ایسے افراد جنہیں بے خوابی یا نیند کے مسائل کا سامناہے وہ اس رنگ کا لباس پہنیں یا کمرے میں ہلکا نیلا روغن کر وا لیں ۔ ایسے بچے جو بہت سست ہو تو ان کے سیدے ہاتھ کی سیدھی طرف جہاں سے ہتھیلی شروع ہوتی ہے اس کے درمیان سے سیدھی جانب اس رنگ کا دائرہ سا بنا دیں یہ ان کی سستی کو دور کر دے گا ۔

سبزرنگ

اسے فطرت کا رنگ کہا جاتا ہے یہ ذہنی تناوَکودور کرنے اور آرام دینے میں اپنی مثال نہیں رکھتا ۔ بچوں کی یاداشت بہتر کرنے کے لئے الٹے( بائیں ) ہاتھ کے انگوٹھے اور انگلی کے کناروں پر اس رنگ کے چھوٹے دائرے بنا دیں ۔

پیلا رنگ

پیلا رنگ آپ کے موڈ کوبہتر بنانے اور آپ کو خوش اور پرامید بنانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اسی لئے جب بہار کے موسم کو خوش آمدید کہا جاتا ہے تو پیلا اور اورنج رنگ کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔ اس رنگ کو ذیابیطس کے لئے استعمال کیاجائے تو کافی بہتر نتاءج حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ اس کے لئے پیلے رنگ کے مارکر سے سیدھے( دائیں ) ہاتھ کی شہادت کی انگلی کے درمیان میں ایک بڑا ڈاٹ لگا دیں یہ ذیابیطس کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ اسے روزلگائیں ۔

نارنگی رنگ

یہ بھی پیلے رنگ کی طرح خوشی کے جذبے کے اظہار کا رنگ ہے ،ساتھ ہی دماغی سر گرمیوں کو متحرک کرنے میں بھی مدد ے سکتا ہے ۔

سرخ رنگ

یہ آپ میں جوش کو پروان چڑھاتا ہے یہ ایسے افراد کو متحرک کرنے میں اہم کردار کرتا ہے جو تھکے ہوئے ہویا ذہنی تناءو کا شکار ہو،اسی لئے اسے احتیاط سے استعمال کیا جاتا ہے ۔

گلابی رنگ

یہ رنگ بھی سکون آور خصوصیات رکھتا ہے ، ایسے افراد جنہیں نیند نہیں آتی ہو تو الٹے(بائیں ) ہاتھ کی پشت پر جہاں سے کلائی شروع ہوتے ہے اس کے دونوں کناروں پر ایک ایک بڑے ڈاٹ لگا دیں انشا اللہ اچھی نیند آئی گی ۔

سرمئی

یہ رنگ اپنے اندر بہت ساری خصوصیات رکھتا ہے ،ذہن کو تیز کرنے ،بینائی کے مسائل اور بالوں کے لئے بھی بہت افادیت رکھتا ہے ۔ سیدھے ہاتھ کی شہادت کی انگلی اور انگوٹھے سے چٹکی بناتے ہیں ان دونوں کے کناروں پر اس رنگ کے چھوٹے ڈاٹ بنادیں یہ ذہن کو تیز کرنے میں معاونت کریں گے ۔

7 Rango Se 7 Bemariyon Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like 7 Rango Se 7 Bemariyon Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 7 Rango Se 7 Bemariyon Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3194 Views   |   06 Dec 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

دوا سے علاج کر لیا اور افاقہ نہیں ہو اتو آزمائیں 7 رنگ جو دیں آپ کو 7 بیماریوں سے نجات

دوا سے علاج کر لیا اور افاقہ نہیں ہو اتو آزمائیں 7 رنگ جو دیں آپ کو 7 بیماریوں سے نجات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دوا سے علاج کر لیا اور افاقہ نہیں ہو اتو آزمائیں 7 رنگ جو دیں آپ کو 7 بیماریوں سے نجات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔