کیا آپ کو پتا ہے کہ روزانہ دو کپ لیمو کا جوس پینے سے آپ کی صحت اور شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟؟ نہیں تو چلے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

انسان کی ہمشیہ سے ہی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ ایسی غذا اور کھانے کا انتخاب کرے، جس سے اس کا جسم خوبصورت اور شخصیت دلکش لگے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ماہرین کی جانب سے پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔
تاہم ان سب میں سب سے آسان استعمال لیمو کے جوس کا ہے۔ دن میں روزانہ دو کپ لیمو کا جوس پینے سے نہ صرف آپ کی جلد اچھی ہوتی ہے بلکہ وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ ان کے علاوہ بھی کئی جسمانی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو درج ذیل ہیں

بہترین ہاضمے کے لیے :
لیموں کے رس میں وہی خواص ہوتے ہیں جو خوراک ہضم کرنے کے لئے ہمارے معدے سے قدرتی طور پر خارج ہونے والے رس کے ہوتے ہیں لیموں کا رس معد ے میں پہنچ کر خوراک ہضم کرنے کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بننے والے زہریلے مادوں کو خارج کرنے کا کام کرتا ہے اس کے علاوہ نظام ہضم کو بہتر بناتا ہے سینے کی جلن سے بھی محفوظ رکھتا ہے قبض کی شکایت بھی نہیں ہونے دیتا ۔

۲۔قوت مدافعت میں اضافہ :
لیموں وٹامن سی لبریز ہوتا ہے وٹامن سی قوت مدافعت میں اضافہ کا موثر ذریعہ ہے اور نزلہ زکام سے موثر طور پر حفاظت کرتا ہے لیکن قوت مدافعت بہتر بنانے کے لئے صرف وٹامن سی ہی کافی نہیں ، اس کے ساتھ آئرن بھی شامل ہونا چاہیے اور لیموں کی خصوصیت یہ ہے کہ ایک تو اس میں آئرن ہوتا ہے ساتھ ہی یہ روزمرہ خوراک میں موجود آئرن کوجسم میں جذب کرنے کی صلاحیت بھی بڑھاتا ہے ۔

۳۔ڈی ہائیڈریش سے بچاؤ :
ہمارے جسم کے لیے ضروری ہے کہ وہ ڈی ہائیڈریشن کا شکار نہ ہو خاص طور پر گرمیوں کے دنوں میں اس کے لئے سادہ پانی ہی کافی ہے مگر بہت سے لوگ سادہ پانی سے اکتاہٹ محسوس کرتے ہیں اور سی وقت پانی پیتے ہیں جب انہیں شدید پیاس لگی ہو اس وجہ سے ان کا جسم پانی کی ضروری مقدار سے محروم رہتا ہے ایسے موقع پر لیموں پانی کردار ادا کر سکتا ہے ضروری نہیں کہ آپ صرف صبح ہی لیموں پانی پئیں ، گرمی کے دنوں میں جتنی بار آپ کا دل چاہے لیموں پانی پی سکتے ہیں اس سے آپ کے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوگی اور آپ لیموں کی خوبیوں سے بھی زیادہ فائدہ اُٹھا سکیں گے ۔

۴۔توانائی کا قدرتی ذریعہ :
ایسے کئی مصنوعی مشروبات مارکیٹ میں موجود ہیں جو توانائی بڑھانے کا دعویٰ کرتے ہیں مگر تحقیق سے ثابت ہو چکا ہے کہ توانائی عارضی ثابت ہوتی ہے جبکہ ان مصنوعی مشروبات کے بہت منفی اثرات بھی ہوتے ہیں لیموں پانی توانائی میں فوری اضافہ کا ایک قدرتی ذریعہ ہے اس سے آپ کو موڈ بھی بہتر ہوتا ہے ۔

۵۔جلد کی خوبصورتی :
لیموں میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بھرپور خوبیاں پائی جاتی ہیں یہ اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو Free Radicalسے محفوظ رکھتے ہیں Free Radicalکے باعث انسانی جلد وقت سے پہلے عمر رسیدہ نظر آنے لگتی ہے ، لیموں میں موجود وٹامن سی جلد کی لچک کو برقرار رکھتی ہے اس لچک کی وجہ سے جِلد طویل عرصے تک جھریوں سے محفوظ رہتی ہے ۔

۶۔وزن میں کمی :
لیموں میں اگرچہ وزن کم کرنے کے خواص تو موجود نہیں ہوتے مگر اس کی مدد سے وزن گھٹانے کے فوری اور طویل المدت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں لیمون بے وقت کی بھوک کے خلاف مزاحمت پیدا کرتا ہے ۔میٹا بولز بڑھاتا ہے اور آپ کو وہ احساس دیتا ہے جس کی وجہ سے آپ کی رغبت الم غلم چیزوں کی طرف نہیں ہوتی یعنی آپ تینوں وقت پیٹ بھر کے کھانا کھاتے ہیں اور اسنیکس اور فاسٹ فوڈز جیسی چیزوں کی طرف آپ کا دھیان نہیں جاتا ۔

۷۔تیزابی مادوں کا اخراج :
جسم میں تیزابی مادے بڑھ جائیں تو اس سے سینے میں جلن، موٹاپے کے ساتھ بڑی بیماریوں مثلاً کینسر ، ذیابیطس اور الزائمر وغیرہ کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے لیمو ں جسم میں ان تیزابی مادوں کے اخراج کا ایک انتہائی موثر ذریعہ ہے ۔

۸۔ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل :
لیموں اینٹی بیکٹیرل اور اینٹی وائرل خصوصیات سے بھرا ہوتا ہے اس کا رس جسم میں داخل ہوتے ہی ہر طرح کے بیکٹیریا اور وائرس کے خلاف مزاحمت شروع کردیتا ہے اس سے نزلہ زکام اور گلے کے خراش وغیرہ میں آرام آتا ہے وہ لوگ جو صبح لیموں پانی باقاعدگی سے پیتے ہیں انہیں یہ بیماریاں قریب سے چھو کر بھی نہیں گزرتیں ۔

۹۔بلغم گھٹاتا ہے :
لیموں بلغم کم ہونے میں انتہائی معاون ثابت ہوتا ہے بعض افرادکو گائے کا دودھ پینے کی وجہ سے اکثر بلغم کی شکایت رہتی ہے ایسے لوگوں کو چاہیے کہ وہ لیموں پانی کو روزانہ صبح کا معمول بنالیں اس سے نہیں یہ شکایت نہیں رہے گی، اوردود پینے کی عادت بھی ترک کرنی نہیں پڑے گی ۔

۱۰۔خوشگور سانس :
لیموں منہ کے بیکٹیریا کا خاتم کرتا ہے ناخوشگوار سانس کی بڑی وجہ یہی بیکٹیریا ہوتے ہیں ویسے تو لیموں منہ کی مجموعی صحت کے لئے بہترین چیز ہے ،مگر اس کے رس کا خالص صورت میں استعمال نہیں کرنا چاہیے جب بھی پئیں پانی کے ساتھ ملا کر پئیں کیونکہ اس میں سٹر ک ایسڈ پایا جاتا ہے سٹر ک ایسڈ دانتوں پر موجود تہہ کو تباہ کرنے کا سبب بن سکتاہے ، کچھ لوگ لیموں کے رس سے دانت بھی برش کرتے ہیں اس سے دانت تو چمک جاتے ہیں مگر ان پر قدرتی تہہ کو نقصان پہنچاتا ہے ۔

۱۱۔ دماغی توازن میں اضافہ :
پوٹاشیم اور میگنیشیم دماغی اور اعصابی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے ، لیموں میں یہ دونوں خصوصیات وافر مقدار میں پائی جاتے ہیں لیموں پائی ڈپریشن اور تناؤ کی کیفیت سے نکلنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بھی بڑھاتا ہے وہ افراد جو ایسی ملازمت کرتے ہیں جس میں ذہنی تناؤ زیادہ ہوتا ہے اور مختلف چیزوں میں توجہ مرکوز کرنا مشکل ہو جاتا ہے انہیں چاہیے کہ وہ روزانہ صبح لیموں پائی پئیں اور اس کے فائدے دیکھیں ۔

۱۲۔کینسر سے بچاتا ہے :
لیموں کے اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو وقت سے پہلے بڑھا ہونے سے ہی نہیں بچاتا بلکہ یہ مختلف اقسام کے کینسر سے بھی محفوظ رکھتا ہے لیموں جسم میں تیزابیت نہیں ہونے دیتا اور کینسر تیزابی مادوں سے ہی پروان چڑھتا ہے لیموں پانی کے مسلسل استعمال سے جسم چونکہ تیزابی مادوں سے صاف ہو چکا ہوتا ہے لہذا کینسر کے خلیوں کو پنپنے کا موقع ہی نہیں ملتا اوریوں کینسر کے خطرات کم سے کم ہو جاتے ہیں ۔

۱۳۔ کیفین سے چھٹکارا:
وہ لوگ جو کیفین سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ جب بھی کافی کی طلب ہو وہ نیم گرم پانی میں لیموں ڈال کر پئیں اس سے انہیں وہی توانائی اور چستی ملے گی جو کافی پینے سے حاصل ہوتی ہے اس طرح وہ کیفین سے بھی محفوظ رہیں گے ۔

لیموں پانی بنانے کا طریقہ :
لیموں پانی بنانے کا طریقہ انتہائی سادہ اور آسان ہے اس میں زیادہ وقت بھی نہیں لگتا ، سادہ پانی میں آدھ لیموں نچوڑیں بس لیموں پانی تیار ہے ۔
اگر آپ کا وزن 150پاؤنڈ سے زیادہ ہے تو پھر آپ ایک پورا لیموں ملائیں ۔

مگر سادہ پانی ہی کیوں ؟
وہ اس لئے ٹھنڈے یا گرم پانی میں لیموں کا رس شامل کیا جائے تو اسے جسم میں اثرانداز ہونے میں زیادہ وقت لگتا ہے اس لئے صبح آپ کا پہلا گلاس سادہ پانی یعنی کمرے کے درجہ حرارت والا پانی ہونا چاہیے اگر آپ کو اس ذائقہ اچھا لگے تو آپ دن میں کئی بار لیموں پانی پی سکتے ہیں ٹھنڈے یا گرم پانی میں بھی ملا کر پیا جا سکتا ہے مگر دن کا پہلا گلاس سادے پانی میں لیموں نچوڑ کر پئیں اور پھر اس کے جسم اور دماغ پر پڑنے والے ڈھیروں فائدے سمیٹیں۔

Lemon Pani Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lemon Pani Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lemon Pani Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4797 Views   |   21 Jul 2020
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا آپ کو پتا ہے کہ روزانہ دو کپ لیمو کا جوس پینے سے آپ کی صحت اور شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟؟ نہیں تو چلے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

کیا آپ کو پتا ہے کہ روزانہ دو کپ لیمو کا جوس پینے سے آپ کی صحت اور شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟؟ نہیں تو چلے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کو پتا ہے کہ روزانہ دو کپ لیمو کا جوس پینے سے آپ کی صحت اور شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟؟ نہیں تو چلے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔