لیموں کے فائدوں کے بارے میں تو بہت سے لوگ بات کرتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بے کار سمجھ کر پھینک دیے جانے والے اس کے چھلکوں کے کچھ حیرت انگیز استعمال بتانے جارہے ہیں لیکن اس آرٹیکل سے فائدہ اٹھانے کے لئے آپ کو یہ آرٹیکل آخر تک پڑھنا پڑے گا۔
واشنگ مشین میں لیموں
واشنگ مشین کی بروقت صفائی نہ ہو تو ان کی لائف کم ہوجاتی ہے اور وہ جلدی خراب ہوجاتی ہیں۔ اس کے لئے چند لیموں کے چھلکوں کو جمع کرلیں اور واشنگ مشین میں ڈال دیں اور ساتھ ہی تھوڑا پانی ڈال دیں۔ اب مشین کو چلا دیں۔ اس سے اندر جما ہوا میل نکل جائے گا کیوں کہ لیموں کا ایسڈ تمام گندگی کو نکال دے گا۔
واشنگ مشین کی اندر اور باہر سے صفائی
ایک پیالے میں پانی لیں اور اس میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا، 2 چمچ سرکہ، 2 چمچ کوئی بھی ہینڈ واش اور آدھا لیموں کا رس ڈال کر مکس کریں۔ کوئی موٹا کپڑا اس مکسچر میں ڈبو کر واشنگ مشین کے اندر باہر صفائی کریں۔ تمام میل کچیل نکل جائے گا اور آپ کی واشنگ مشین نئی جیسی بن جائے گی۔
جلے ہوئے برتن
اس محلول کو کسی بھی جلے ہوئے برتن میں ڈال کر صاف کرنے سے برتن فوری جگمگانے لگتا ہے اور رگڑ رگڑ کر جلی ہوئی دیگچیاں صاف کرنے سے نجات مل جاتی ہے۔ لیموں کے چھلکے کو اس محلول میں ڈبو کر جلے ہوئے برتن پر ملیں۔ ساری گندگی کٹ جائے گی۔