قیمتی اشیاء سے اسکریچ ختم کرنے کے آزمودہ طریقے

ذرا سی لاپرواہی یا حرکت آپ کی پسندیدہ چیزوں کی سطح کر خراشیں یا اسکریچ ڈالنے کا باعث بن سکتی ہیں۔

تاہم اس کے لیے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی بہت زیادہ خرچہ کرنے۔

آپ آسانی سے کئی اشیاءکی سطح پر موجود خراشوں کو گھریلو استعمال کی اشیاءیا فوڈز وغیرہ سے دور کرسکتے ہیں۔
جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔

گاڑی کی سطح پر خراشیں
ایک کپڑے کو ناریل کے تیل میں بھگوئیں اور پھر گاڑی پر اچھی طرح پھیریں خاص طور پر وہ مقامات جہاں خراشیں موجود ہو، اس عمل سے وہ خراشیں لوگوں کی نظروں میں زیادہ نمایاں نہیں ہوں گی۔ اسی طرح ٹوتھ پیسٹ کو بھی اس مقصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Shisha Saaf Karne Ka Tarika

شیشے کی سطح یا اسمارٹ فون پر خراشیں
اسمارٹ فونز کی اسکرین بہت جلدی خراشوں سے بھرجاتی ہے خاص طور پر اگر ان پر حفاظتی تہہ نہ ہو، تاہم اگر آپ کو یہ مسئلہ درپیش ہے تو تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ ایک صاف کپڑے پر لگائیں اور احتیاط کے ساتھ اسکرین پر موجود خراشوں پر رگڑیں، اس کے بعد ٹوتھ پیسٹ کو صاف کرکے اسکرین کو کپڑے سے خشک کرلیں۔اسی طرح اگر ونڈ شیلڈ پر بھی خراشیں پڑ گئی ہیں وہاں بھی یہ نسخہ کارآمد ثابت ہوگا۔

چمڑے کی اشیاء
پڑھنے اور سننے میں یہ کوئی مذاق لگتا ہوگا مگر کیلے کے چھلکے کے ذریعے آپ اپنے چمڑے کے جوتوں کی اصل چمک کو پھر سے واپس لاسکتے ہیں۔ سب سے پہلے تو آپ چھلکے کے اندر سے کیلے کے ذرات کو ختم کریں اور پھر اس کے اندرونی حصے کو جوتوں پر رگڑنا شروع کریں۔ جب آپ یہ کام کرلیں تو پھر جوتے کو کسی نرم کپڑے سے صاف کریں۔ آپ اس کی چمک دمک دیکھ کر حیران رہ جائیں گے اور اس تیکنیک کو چمڑے کے فرنیچر پر بھی آزمایا جاسکتا ہے تاہم پہلے کسی چھوٹے حصے پر اس کو آزما کر دیکھیں اس کے بعد کسی بڑی کرسی پر کام کرنے کا سوچیں۔اسی طرح ویجیٹیبل آئل یا بے بی آئل کو بھی خراشوں والی سطح پر روئی سے لگائیں اور پھر ہاتھ کو گول گھماتے ہوئے اسے رگڑیں، خشک ہونے کے بعد تیل کو صاف کپڑے سے پونچھ دیں، ضرورت پڑے تو یہی عمل دوبارہ دہرائیں۔

Furniture Saaf Karne Ka Tarika in Urdu

لکڑی کی خراشیں
آپ اخروٹ کو اس کے چھلکے سے نکالیں اور پھر اسے لکڑی کے فرنیچر کی خراشوں پر رگڑیں،اس کے بعد خراشوں کے اوپر اپنی انگلی پھیریں تاکہ اخروٹ سے نکلنے والا تیل اس میں داخل ہوسکے، پھر پانچ منٹ تک استعمال کریں اور آخر میں ایک نرم کپڑے سے اس جگہ کر رگڑیں اور آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ لکڑی کا وہ حصہ خراش سے پاک ہوگیا ہے۔

اسٹین لیس اسٹیل کی خراشیں
زیتون کے تیل کی کچھ مقدار کپڑے پر لگا کر اسٹین لیس اسٹیل کی مصنوعات کو پالش کیا جاسکتا ہے، جو بالکل نئے کی طرح چمکنے لگتے ہیں اور اس سے آپ کچن سنک کو بھی جگمگا سکتے ہیں۔

We are sharing some simple tips to remove scratches from various kinds of objects. We will tell you how to clean scratches from wood, stainless steel, furniture, glass, smartphones and car body. And all these tips use common foods which are almost available in our kitchen or refrigerator.

Carry one reading and after reading this article you would be a cleaning champ.

Following are the top 5 scratch removing tips and techniques in Urdu.

Scratch Removing Tips Urdu

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Scratch Removing Tips Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Scratch Removing Tips Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   39115 Views   |   01 Apr 2019

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

قیمتی اشیاء سے اسکریچ ختم کرنے کے آزمودہ طریقے

قیمتی اشیاء سے اسکریچ ختم کرنے کے آزمودہ طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ قیمتی اشیاء سے اسکریچ ختم کرنے کے آزمودہ طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔