کوئی کرایا نہیں دیتا، تو کوئی بد تمیزی کرتا ہے ۔۔ 52 سالہ رکشہ ڈرائیور خاتون کو روزانہ کیا کچھ سہنا پڑتا ہے، جان کر آپ بھی حوصلے کی داد دیں گے

"زندگی میں ایک چیز ہے جس کا مجھے یقین ہے، میں کبھی شادی نہیں کرنا چاہتی۔ میں اس کے خلاف نہیں ہوں، لیکن میں صرف لوگوں کی خاطر شادی نہیں کرنا چاہتی۔ جب پیار ہوگا، اگر ہوا، تب دیکھوں گی۔"

یہ کہنا تھا 52 سالہ بھارتی رکشہ ڈرائیور کا، جو اپنا گھر چلانے کے لیئے سخت محنت مزدوری کرتی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ان کی کہانی، وہ کہتی ہیں؛

میں ہمیشہ سے آزاد رہی ہوں، اور میں چار بہنوں میں سب سے بڑی ہوں۔ لہذا، میں نے ماں کی مدد کرنے کے لیے پانچویں جماعت میں اسکول چھوڑ دیا، ماں دوسرے لوگوں کے گھروں میں صفائی کا کام کرتی تھی اور میں ان کے ساتھ جاتی تھی۔ جو پیسے آتے میں اپنی بہنوں کے طرف بڑھا دیتی۔

سالوں تک فیملی کو سپورٹ کرنے کے لیے میں نے بہت کچھ کیا ہے۔ میں نے خاکروب کے طور پر کام کیا، درزی کی دکان پر نوکری کی، اور پھر اب 2 سال پہلے، میں نے اس آٹو رکشہ کو چلانا شروع کیا۔

میرے خیال میں رکشہ ڈرائیور کی یہ نوکری میری سب سے پسندیدہ ہے۔ جب میں آگے بیٹھ کر رکشہ چلاتی ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں اپنی زندگی کی انچارج ہوں۔ کام کے دوران مختلف قسم کے لوگ ملتے ہیں کچھ اچھے ہوتے ہیں، جبکہ کچھ بہت عجیب۔

ایک دفعہ ایک آدمی نے مجھے بلا وجہ گالیاں دینا شروع کر دیں۔ وہ بہت نشے میں تھا، میں نے اسے کچھ نہیں کہا، میں نے اسے بحفاظت گھر چھوڑ دیا۔ اور ایک بار، کسی نے کرائے کی ادائیگی کرنے سے انکار کر دیا اور بدتمیزی کرنے لگا، اسے بس پیسے نہیں دینے تھے۔ عجیب ہوتے ہیں کچھ لوگ، پر اب میں دل پر نہیں لیتی ایسی باتیں۔ مجھے اپنے کام پر فخر ہے کیونکہ اس سے میرے گھر کا چولہا جلتا ہے۔

میں آج 52 سال کی ہوں۔ میری بہنیں اپنے گھروں میں آباد ہیں۔ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں تم شادی کیوں نہیں کر لیتی؟ شوہر کے بنا کہا تک جاو گی؟ وہ سمجھتے ہیں کہ اکیلی عورت کمزور ہے یا مرد کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔ پر مجھے ہی دیکھیں میں ایک خاتون آٹو ڈرائیور ہوں، میں سینکڑوں لوگوں کو ان کی منزل تک پہنچنے میں مدد کرتی ہوں۔ آپ ہی بتائیں، کیا میں کہیں سے بھی آپ کو کمزور لگتی ہوں؟

Rickshaw Chalane Wali Aurat

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rickshaw Chalane Wali Aurat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rickshaw Chalane Wali Aurat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   894 Views   |   18 Oct 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

کوئی کرایا نہیں دیتا، تو کوئی بد تمیزی کرتا ہے ۔۔ 52 سالہ رکشہ ڈرائیور خاتون کو روزانہ کیا کچھ سہنا پڑتا ہے، جان کر آپ بھی حوصلے کی داد دیں گے

کوئی کرایا نہیں دیتا، تو کوئی بد تمیزی کرتا ہے ۔۔ 52 سالہ رکشہ ڈرائیور خاتون کو روزانہ کیا کچھ سہنا پڑتا ہے، جان کر آپ بھی حوصلے کی داد دیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کوئی کرایا نہیں دیتا، تو کوئی بد تمیزی کرتا ہے ۔۔ 52 سالہ رکشہ ڈرائیور خاتون کو روزانہ کیا کچھ سہنا پڑتا ہے، جان کر آپ بھی حوصلے کی داد دیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔