کینو کے چھلکے اور دار چینی کو ایک ساتھ استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ ڈاکٹر کی بتائی ہوئی ایسی دوائی جس کے فائدے نایاب ہیں

دارچینی وہ مصالحہ ے جو صرف کھانے کی حد تک محدود نہیں ہے بلکہ لوگ اسے منہ میں رکھ کر چوستے ہیں تاکہ ان کا موڈ بھی فریش ہرے اور زبان کا ذائقہ بھی برقرار رہے۔ اس سے گلا بھی صاف ہوتا ہے اور نزلے زکام میں بھی بڑی مفید ہے۔ دارچینی کے ہر قسم کے فائدے اور نقصان کے فوڈز میں ہم آپ کو بتا چکے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں دارچینی کو کینو کے چھلکوں کے ساتھ کس طرح استعمال کیا جائے کیونکہ یہ فائدے جان کر آپ بھی آج ہی کینو کے چھلکوں کو مہنگے داموں بھی خرید کر لانا پسند کریں گے۔

دار چینی اور کینو کے چھلکوں کا استعمال کیوں؟

دارچینی اور کینو کے چھلکے وزن کمکرنے کے لیے سب سے زیادہ مفید ہیں۔ ڈائٹیشن اور معروف فٹنس ٹرینر کی بتائی گئی معلومات کے مطابق جن لوگوں کو کم وقت میں زیادہ سے زیادہ وزن کم کرنے کی جلدی ہے ان کو چاہیے کہ وہ کینو کے چھلکوں کو دارچینی کے ساتھ استعمال کرنا شروع کردیں اس سے اتنی جلدی میٹابولزم بوسٹ ہوگا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

استعمال کیسے کریں؟

دارچینی اور کینو کے چھلکوں کا اتنا باریک پاؤڈر بنا لیں کہ یہ ذرہ ذرہ ہو جائے پھر دونوں کو ایک ساتھ مکس کرلیں۔ ہر کھانے کے بعد ایک کپ پانی میں آدھا چمچ یہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح پکائیں اور نیم گرم چائے پی لیں۔

فائدہ:

٭ اس چائے کو پینے سے اتنی جلدی وزن میں کمی آئے گی کہ آپ خود بھی حیران رہ جائیں گی لیکن ایک بات قابلِ غور ہے کہ اس کو روزانہا ستعمال کریں اور کچھ لوگوں کا اس سے صرف 7 دنوں میں وزن کم ہونے لگے گا اور کچھ لوگوں کو 3 ماہ کا وقت بھی لگ سکتا ہے۔
٭ وہ لوگ جنہیں ہاضمے میں وقت لگتا ہے اور روزانہ بدہضمی کا مسئلہ رہتا ہے ان کے لیے یہ چائے جسم کا فضلہ خارج کرنے میں بہترین مددگار ثابت ہوگی۔
٭ خواتین کی ٹانگیں اکثر سوج جاتی ہیں اور کچھ لوگوں کا جسم ورم سے پھول جاتا ہے ان کے لیے جسم کی بادی کو دور کرنے کے لیے یہ چائے بہترین ٹوٹہ بھی ہے اور دوائی ہے۔

یہ فائدے مند کیوں؟

دارچینی میں پوٹاشیئم، میگنیشئم، کیلشیئم، اینٹی انفلامیٹری، اینٹی فنگل، فائبر اور اینٹی وائرل خصوصیات پائی جاتی ہیں جبکہ کینو کے چھلکوں میں پرووٹامنز سی، وٹامن اے، سی، ڈی، ای، ربوفلامن، تھائمن اور پولی فینول پائے جاتے ہیں وج اسے فائدے مدن بناتے ہیں۔

بازار سے یہ چائے کتنے روپے میں ملتی ہے؟

اگر آپ وزن کم کرنے کی یہ ایلو ٹی خریدنے جائیں تو آپ کو یہ کم از کم 7 ہزار روپے میں ملتی ہے اور اس کے ساتھ سپلیمنٹس کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ اتن مہنگی دوائی خریدنے سے اچھا ہے آپ سستے میں اپنے گھر میں اس کو خود ہی تیار کریں اور مہنگے فائدے اٹھالیں۔

Keenu Aur Dar Cheeni Ke Fayde

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Keenu Aur Dar Cheeni Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Keenu Aur Dar Cheeni Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   2576 Views   |   13 Nov 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

کینو کے چھلکے اور دار چینی کو ایک ساتھ استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ ڈاکٹر کی بتائی ہوئی ایسی دوائی جس کے فائدے نایاب ہیں

کینو کے چھلکے اور دار چینی کو ایک ساتھ استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ ڈاکٹر کی بتائی ہوئی ایسی دوائی جس کے فائدے نایاب ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کینو کے چھلکے اور دار چینی کو ایک ساتھ استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ ڈاکٹر کی بتائی ہوئی ایسی دوائی جس کے فائدے نایاب ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔