لاہوری نمک کے وہ قیمتی فوائد جنہیں جان کر آج سے ہی اس کا استعمال شروع کر دیں گے

لاہوری نمک ایک ایسا نمک ہوتا ہے جسے عام استعمال کے نمک کے مقابلے میں پروسیسنگ کے کم مراحل سے گزارا جاتا ہے- اور اسی وجہ سے اس نمک میں کئی قیمتی اجزاﺀ جیسے پوٹاشیم٬ کیلشیم اور میگنیشیم وغیرہ برقرار رہتے ہیں-لاہوری نمک کو سیندھا نمک بھی کہا جاتا ہے یہ پاکستان کے علاقے کھیوڑا٬ ورچھا اور کالا باغ کے مقام سے نکلتا ہے- لاہوری نمک اصلی حالت میں موجود ہونے کی وجہ سے متعدد قیمتی طبی فوائد کا حامل ہوتا ہے- آئیے لاہوری نمک کے وہ فوائد جانتے ہیں جو ہمارے کئی مسائل حل کرسکتے ہیں-

نظامِ ہضم کے مسائل

لاہوری نمک نظامِ ہضم کی خرابیوں کو درست کرنے کے حوالے سے حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہر کرتا ہے- یہ قبض کی شکایت کو دور کرتا ہے اور آپ آنتوں کو شفا بخشتا ہے- اس کے علاوہ یہ آپ کے جسم کو پرسکون بناتا ہے-

بلڈ پریشر

لاہوری نمک خون کی گردش کو کنٹرول میں رکھتا ہے اور جسمانی اعضاﺀ کو صحت مند بناتا ہے- خلیوں میں موجود معدنیات کو جذب کرنے کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے- اور بلڈ پریشر میں توازن کو برقرار رکھتا ہے-

وزن میں کمی

وزن میں کمی کے لیے کئی سالوں سے لاہوری نمک کا استعمال کیا جارہا ہے کیونکہ یہ معدنیات کے توازن کو برقرار رکھتا ہے- اس کے علاوہ جنک فوڈ کی طلب کو کم کرتا ہے اور ساتھ ہی جسم میں پائی جانے والی مردہ چربی کو بھی ختم کرتا ہے-

الرجی

لاہوری نمک میں متعدد اقسام کی جلد کی الرجی سے بچاؤ کی خصوصیت بھی موجود اور یہ کیڑوں کے کاٹنے کی وجہ سے ہونے والے مسائل سے بھی محفوظ بناتا ہے- اس کے علاوہ لاہوری نمک گھنٹیا کا مرض اور خارش کا بھی علاج کرتا ہے-

کیڑے

اکثر بچوں کے پیٹ میں کیڑے پائے جاتے ہیں جو یقیناً کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن لاہوری نمک کے ساتھ لیموں کا رس پینے سے ان کیڑوں سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ وبائی نزلے سے بھی آرام ملتا ہے-

نظامِ تنفس

اکثر ڈاکٹر نمک ملے گرم پانی سے غرارے کرنے کا مشورہ دیتے ہیں- اگر گرم پانی میں لاہوری نمک شامل کر کے غرارے کیے جائیں تو نہ صرف گلے کا درد دور ہوتا ہے بلکہ کھانسی اور سوجن سے آرام ملتا ہے- تاہم مکمل طور پر اس پانی کا سہارا نہ لیں کیونکہ سانس کے مسائل دیگر بیماریوں کی وجہ سے بھی پیدا ہوسکتے ہیں٬ اس لیے ڈاکٹر کو ضرور دکھائیں-

غسل

نہانے کے پانی میں اگر تھوڑا سا لاہوری نمک شامل کر لیا جائے تو اس سے آپ کے پٹھوں کو سکون ملے گا٬ جسم سے زہریلے مادے خارج ہوں گے اور ساتھ بلڈ پریشر میں بھی کمی واقع ہوگی- اس طرح سے غسل کرنا آپ کے جسمانی اور ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے-

جلد

جلد کو چمکدار بنانا چاہتے ہیں تو مصنوعی چیزوں کا سہارا لینا چھوڑیے- زیتون کے تیل یا بادام کے تیل میں لاہوری نمک شامل کر کے جلد پر لگانے سے آپ کی جلد چمک اٹھتی ہے-

Lahori Namak Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lahori Namak Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lahori Namak Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8859 Views   |   24 Jul 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

لاہوری نمک کے وہ قیمتی فوائد جنہیں جان کر آج سے ہی اس کا استعمال شروع کر دیں گے

لاہوری نمک کے وہ قیمتی فوائد جنہیں جان کر آج سے ہی اس کا استعمال شروع کر دیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لاہوری نمک کے وہ قیمتی فوائد جنہیں جان کر آج سے ہی اس کا استعمال شروع کر دیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔