زیادہ تر لوگ لیموں کا صرف رس نکالتے ہیں اور اسکے چھلکوں کو پھینک دیتے ہیں، کیونکہ وہ اس کے نا قابلِ یقین فوائد نہیں جانتے۔ اگر آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں تو جان لیں کہ آپ ساری زندگی لیموں کے چھلکوں کے فوائد سےمحروم رہے ہیں۔
لیموں کے چھلکے کی خاصیت:
لیموں کے چھلکے میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں جبکہ فائبر، وٹامن سی اور ڈی لیمونین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق، لیموں کا چھلکا ایسے حیاتیاتی مرکبات سے بھرا ہوا ہوتا ہے جو صحت کے لیے بے شمار فوائد فراہم کر سکتا ہے۔لیموں کے چھلکوں میں اسکے رس کے مقابلے میں غذائیت زیادہ ہوتی ہے۔
لیموں کے چھلکے کے فائدے:
ایکنی کیلیئے:
لیموں کا رس نچوڑ لیں اور اس میں لیموں کا پاؤڈر ملا کر اپنی جلد پر مساج کریں اور 20 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ ہفتے میں دو یا تین بار اس طریقہ کو استعمال کرنے سے ایکنی سے نجات مل سکتی ہے۔
چہرے کی نمی کو برقرار رکھنے کیلیئے:
قدرتی ہائیڈریشن کے لیۓ لیموں کے چھلکے کا ٹکڑا لیں اور اسے چہرے کے چاروں طرف رگڑیں، آپ کی جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے لیموں کے چھلکے کا استعمال بہترین ہے۔
پیروں کی بدبو کیلیئے:
نیم گرم پانی میں لیموں کے چند چھلکے ڈالیں اور اپنے پاؤں کو اس میں بھگو دیں، اس سے نہ صرف پیروں کی بدبو دور ہوگی بلکہ یہ خشک اور پھٹے ہوئے پیروں کے علاج میں بھی مددگار ہے۔
بالوں کی نشونما کیلیئے:
یہ بالوں کی صحت کو بڑھانے میں حیرت انگیز طور پر کام کرتے ہیں۔بالوں کی نشوونما کے لیۓ پہلے لیموں کے چھلکوں کو خشک کر کے پاؤڈر بنا لیں اور اس کے بعد، ایک چمچ لیموں کا پاؤڈر لیں اور اپنے بالوں کی لمبائی کے لحاظ سے دویا تین کھانے کے چمچ ایلو ویرا جیل کے ساتھ مکس کریں۔ ان اس پیسٹ کو بالوں کی پوری لمبائی تک لگائیں اور مساج کریں۔ آدھے گھنٹے بعد ہلکے شیمپو سے دھو لیں۔ بالوں کی نشونما میں نمایاں فرق آپ خود محسوس کریں گے۔
صحت کے لیے بہترین
۔ لیموں کے چھلکے بیکٹیریا سے ہونے والی بیماریوں جیسے دانتوں میں لگنے والے کیڑوں اور مسوڑھوں کے انفیکشن سے بچنے میں مدد کرتے ہیں۔
۔ اس میں موجود ڈی لیمونین مرکب پتھری کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
۔ لیموں کے چھلکوں میں موجود وٹامن سی، خون کے سفید خلیوں کی نشوونما کو بڑھا سکتا ہے جو کینسر پیدا کرنے والے خلیوں کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
۔ یہ اپنے فلیوونائیڈ اور وٹامن سی کی وجہ سے آپ کی قوت مدافعت کو مضبوط کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
۔ یہ وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
استعمال کا طریقہ:
سب سے پہلے لیموں کے چھلکے کو خشک کریں اور پھر پیس لیں۔ پھر اس پاؤڈر کو پانی کے ساتھ کھائیں۔ اپنی خوراک میں کسی بھی نئے غذائی اجزاء کو شامل کرنے سے پہلے اس سلسلے میں ماہر غذائیت سے مشاورت ضرور کریں۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Lemon Ke Chilkon Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lemon Ke Chilkon Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.