خشک اور سرد موسم میں چہرے کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیئے بہترین گھریلو فیس ماسک کون سے ہیں؟ بنانے کا طریقہ جان لیں

ہم میں سے اکثر لوگ سردیوں کے موسم میں اپنی جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔ سخت کوشش کے باوجود پانی کی مقدار کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے اندرونی ہائیڈریشن کم ہو جاتی ہے۔ لہذا، آپ اپنی جلد کو پھیکا اور خشک نظر آنے سے روکنے کے لیے گھریلو نسخے بھی آزما سکتے ہیں۔

اس آرٹیکل میں، ہم آپ کے ساتھ تین گھریلو فیس ماسک کی ترکیبیں شیئر کریں گے جن پر عمل کرنا انتہائی آسان ہے اور یہ آپ کو ہموار اور چمکدار جلد حاصل کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

ایوکاڈو اور شہد کا ماسک:

ایک پکا ہوا ایوکاڈو لیں اور اسے ایک پیالے میں اچھی طرح میش کریں۔ پیسٹ بن جانے کے بعد، شہد شامل کریں اور دونوں اجزاء کو ایک ساتھ ملائیں۔ پھر بُرش کا استعمال کرتے ہوئے، ماسک کو چہرے پر لگائیں۔ آپ اپنی انگلیاں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ 15 سے 20 منٹ کے بعد سادے پانی سے دھو لیں۔

دہی اور جو کا ماسک:

سب سے پہلے 1 چمچ جو کو پیس کر موٹا سا پاؤڈر بنا لیں اور اس میں 2 چمچ سادہ دہی شامل کریں۔ دونوں کو ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ ماسک لگاتے وقت اس سے اپنے چہرے پر ہلکے سے مساج کریں۔ پھر پانی سے دھونے سے پہلے اسے 15 منٹ تک منہ پر لگا رہنے دیں۔

کھیرا اور ایلو ویرا کا ماسک:

آدھے کھیرے کو چھلکا اتارے بغیر بڑے ٹکڑوں میں کاٹ کے بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں۔ اس کے بعد ایک پیالے میں منتقل کریں اور اس میں 1 چمچ ایلو ویرا جیل شامل کر کے دونوں اجزاء کو مکس کریں۔ ماسک کو 15 منٹ تک اپنے چہرے پر لگائیں، اور دھولیں۔

Diy Winter Face Mask

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Diy Winter Face Mask and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Diy Winter Face Mask to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   1109 Views   |   08 Jan 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

خشک اور سرد موسم میں چہرے کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیئے بہترین گھریلو فیس ماسک کون سے ہیں؟ بنانے کا طریقہ جان لیں

خشک اور سرد موسم میں چہرے کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیئے بہترین گھریلو فیس ماسک کون سے ہیں؟ بنانے کا طریقہ جان لیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خشک اور سرد موسم میں چہرے کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیئے بہترین گھریلو فیس ماسک کون سے ہیں؟ بنانے کا طریقہ جان لیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔