انسان کی روح کا وزن کتنا ہوتا ہے؟ موت کے منہ جاتے ہوئے مریض پر سائنس کا حیران کن تجربہ

کیا انسان میں سے روح نکلنے کے بعد وزن کم ہو جاتا ہے؟ اور اگر ہاں تو کیوں، یہ چند ایسے خوفناک سوالات ہیں جن کا جواب اگرچہ خوفناک ہے مگر جاننے کی جستجو اکثر لوگوں کی ہوتی ہے۔

سائنسدان اس حوالے سے کئی تجربات کرتے رہتے ہیں، کامیابی کے حصول تک ہار نہیں مانتے ہیں، ایسے ہی ایک لاس اینجلس کے سائنسدان تھے، جن کا نام تھا ڈاکٹر ابراہام، جنہوں نے روح اور انسان سے متعلق ایک تجربہ کیا۔ ڈاکٹر ابراہام نے انسانی روح کا وزن معلوم کرنے کے لیے نزع کے شکار لوگوں پر پانج سال میں بارہ سو تجربے کیے۔ .

وزن ناپنے کے لیے انہوں نے ایک حساس ترازو بنایا تھا جو کہ شیشے کے باکس کا بنا ہوا تھا، اس ترازو میں مریض کو لٹایا جاتا اور پھر مریض کے پھیپڑوں کی آکسیجن سمیت اس کے جسم کا وزن معلوم کیا جاتا تھا، اور پھر جب مریض مر جاتا تو دوبارہ اسی طرح وزن معلوم کیا جاتا، تاکہ معلوم ہو سکے کہ مرنے سے پہلے اور بعد میں کتنا فرق آیا۔

یوں اس طرح ڈاکٹر ابراہام نے 5 سال میں 1200 سے زائد تجربات کیے تھے، ہر نیا تجربہ نے انہیں مزید کھوج لگانے کی امید دلاتا اور حیران بھی کر رہا تھا۔

کئی تجربات اور کامیابیوں اور ناکامیوں کے بعد ڈاکٹر ابراہام نے اس بات کا اعلان کیا کہ انسانی روح کا وزن 21 گرام ہوتا ہے، یعنی تقریبا 14 چھوٹے لوہے کے دانوں جتنا وزن لیے روح انسان کے جسم موجود ہوتی ہے۔

یہ 21 گرام دراصل پھیپڑوں میں آکسیجن کی صورت میں موجود ہوتے ہیں، جو کہ انسان کو ہچکی صورت میں جسم پر وار کرتے ہیں اور پھر ان 21 گرام آکسیجن کو باہر دکھیل دیتے ہیں۔ اس طرح انسان اس جہان فانی سے کوچ کر جاتا ہے۔ان تجربات میں کئی ایسے تجربات بھی تھے جو کہ حیرت زدہ تھے، لیکن اس خوف سے بھری تحقیق نے نہ صرف سب کو حیرت میں مبتلا کیا بلکہ سب کی توجہ بھی مبذول کی تھی۔

Insan Ki Rooh Ka Wazan Kitna Hota Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Insan Ki Rooh Ka Wazan Kitna Hota Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Insan Ki Rooh Ka Wazan Kitna Hota Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   14322 Views   |   14 Dec 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

انسان کی روح کا وزن کتنا ہوتا ہے؟ موت کے منہ جاتے ہوئے مریض پر سائنس کا حیران کن تجربہ

انسان کی روح کا وزن کتنا ہوتا ہے؟ موت کے منہ جاتے ہوئے مریض پر سائنس کا حیران کن تجربہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انسان کی روح کا وزن کتنا ہوتا ہے؟ موت کے منہ جاتے ہوئے مریض پر سائنس کا حیران کن تجربہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔