پیدا ہوتے ہی میرا منہ چیونٹیوں نے کھا لیا تھا.. اپنے ہاتھوں سے سوتن بیاہ کر لانے والی اسٹرانگ عظمیٰ مشقت بھری زندگی کی کہانی سناتے ہوئے رو پڑیں

"پیدا ہوتے ہی میری آزمائش شروع ہوگئی. بچے کو گھٹی میں شہد دیا جاتا ہے میری گھٹی میں چیونٹیاں لگی ہوئی تھیں جنھوں نے میرا منہ کھا لیا تھا. وہ دن ہے اور آج کا دن ہے پوری زندگی محنت کر کے گزاری"

یہ کہنا ہے مشہور یوٹیوبر عظمیٰ کا جو اسٹرانگ عظمیٰ کے نام سے اپنا یوٹیوب چینل چلا رہی ہیں. اسٹرانگ عظمیٰ نے حافظ احمد کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی زندگی کی کہانی سنائی.

ان کا کہنا تھا کہ ان کے پہلے شوہر ایل ایل بی اور ماسٹرز ہونے کے ساتھ حافظ قرآن تھے اور وہ ایک بچے کے بعد چھوڑ کر چلے گئے تھے. بچہ 4 گھنٹے ؛اسپتال میں تھا اور گھر لانے کے پیسے نہیں تھے. شوہر نے گھر بکوا دیا اور سب سے ادھار لے کر انھیں اکیلا چھوڑ دیا بعد میں لوگ مطالبہ کرتے تھے.

عظمیٰ کا کہنا تھا کہ وہ مکمل ان پڑھ تھیں لیکن انھوں نے تعلیم حاصل کی اور اسکالر شپ پر ایم بی اے کیا. دوسری شادی ایسے شخص سے ہوئی جو ان سے 8 برس چھوٹا تھا. انھوں نے اپنے ہاتھ سے ان کی دوسری شادی کروائی لیکن بعد میں وہ ٹوٹ گئیں اور ان کو محسوس ہوا کہ اگر ان کا شوہر انھیں سچے دل سے چاہتا تو کبھی دوسری شادی نہ کرتا.

اسٹرانگ عظمیٰ کا کہنا ہے کہ وہ اللہ سے قریب تر ہوتی گئیں. یوٹیوب سے اب وہ کروڑوں کماتی ہیں لیکن وہ ساری کمائی اپنے جیسی بے بس اور لاچار خواتین کی فلاح و بہبود پر خرچ کرتی ہیں.

Strong Uzma Shared Her Life Story

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Strong Uzma Shared Her Life Story and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Strong Uzma Shared Her Life Story to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1836 Views   |   04 Jan 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پیدا ہوتے ہی میرا منہ چیونٹیوں نے کھا لیا تھا.. اپنے ہاتھوں سے سوتن بیاہ کر لانے والی اسٹرانگ عظمیٰ مشقت بھری زندگی کی کہانی سناتے ہوئے رو پڑیں

پیدا ہوتے ہی میرا منہ چیونٹیوں نے کھا لیا تھا.. اپنے ہاتھوں سے سوتن بیاہ کر لانے والی اسٹرانگ عظمیٰ مشقت بھری زندگی کی کہانی سناتے ہوئے رو پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیدا ہوتے ہی میرا منہ چیونٹیوں نے کھا لیا تھا.. اپنے ہاتھوں سے سوتن بیاہ کر لانے والی اسٹرانگ عظمیٰ مشقت بھری زندگی کی کہانی سناتے ہوئے رو پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔