Nazla Zukam Ka Gharelu Ilaj (Flu Home Treatment)

!نزلہ زکام؟ پریشان ہونا چھوڑیئے، یہ تدابیر اپنائیے

بدلتے موسم کے اثرات یقینا کبھی کبھی خطرناک بھی ہوتے ہیں لیکن نزلہ زکام سے پریشان ہونے کے بجائے زیر نظر آسان تجاویز پر عمل کریں تو بڑی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں، ماہرین کہتے ہیں نزلے کی دو قسمیں ہیں ، ایک گرمیوں کا نزلہ اور ایک سردیوں کا نزلہ۔وہ نزلہ جس میں بہت زیادہ چھینکیں آتی ہیں،آنکھوں اور ناک میں بہت زیادہ خارش ہوتی ہے اور ساتھ ہی پتلا پانی کی طرح نزلہ بہتا ہے یہ ایک مختلف نزلہ ہے اور اس کی وجوہات بھی مختلف ہوتی ہیں۔اس نزلے کی ایک وجہ قوت مدافعت میں کمی اور اعصابی نظام کا کمزور ہونا ہے- اس کے علاوہ یہ ناک کی جھلی میں پیدا ہونے والی خشکی کی رجہ سے بھی ہوتا ہ۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے ناشتے میں دودھ کا استعمال روزانہ کریں-

چائے٬ کافی یا سبز چائے جیسے گرم مشروبات کا استعمال گرمیوں میں کم کریں یا پھر غیر ضروری نہ کریں- اس کے علاوہ تمباکو اور چھالیہ بھی نہ کھائیں اور ساتھ ہی لہسن ادرک کا استعمال بھی کم کردیں کیونکہ یہ جسم میں گرمی اور خشکی پیدا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ روزانہ ورزش کیجیے تاکہ آپ کے دورانِ خون میں اضافہ ہو اور اس طرح آپ کی قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ ہوگا۔ماہرین کے مطابق جب آپ کو چھینکیں شروع ہوں تو گرم پانی میں نمک ڈال کر اس سے گلے اور ناک کو اچھی طرح دھوئیں تاکہ جراثیموں کا خاتمہ ہوسکے۔ اس کے علاوہ 5 گرام بیدانہ لے کر گرم پانی میں بھگو دیں اور اس کے بعد پانی کو چھان کر صبح و شام 5 سے 7 دن پئیں٬ اس سے بھی آپ کے نزلے اور چھینکوں میں کمی ہوجائے گی‘ تاہم گلے کی خراش انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے ۔گلے کی خراش سے آرام کے لیے املتاس کا گودہ ایک کپ میں ابالیں اور چھان کر اس کے غرارے کیجیے- بہت جلد آپ کا انفیکشن کنٹرول ہوجائے گا- رات جلدی سوئیے اور صبح جلدی اٹھیے٬ ورزش کیجیے اور اپنا تازہ غذا کھائیے- اس طرح آپ کو الرجی سے نجات مل جائے گی۔نزلے کی دوسری قسم کے بارے میں ماہرین صحت کہنا ہے کہ یہ نزلہ بلغم والا ہوہتا ہے- اس میں گلا خراب ہوتا ہے٬ گلے میں درد ہوتا ہے٬ بلغم بہت زیادہ ہوتی ہے اور جب کھانسی ہوتی ہے تو بغلم بہت زیادہ گاڑھا نکلتا ہے‘اس نزلے میں وہ لوگ مبتلا رہتے ہیں جو سست ہوتے ہیں اور اپنے جسم کو ہلاتے نہیں ہیں- صبح دیر تک سونا بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہے- اس کے علاوہ رات میں غسل کرنا٬ بالوں کو خشک نہ کرنا٬ ایسے کپڑے پہننا جو بہت زیادہ کھلے ہوں اور بہت زیاد دہی٬ چاول٬ آئسکریم اور کولڈرنک استعمال کرنے والے افراد بھی اس نزلے کا شکار بنتے ہیں ‘ ایسے لوگوں کو چاہیے کہ ہمیشہ اپنے جسم کو گرم رکھیں٬ دوپہر 2 بجے سے پہلے غسل کریں اور کھانے میں دہی٬چاول اور کولڈرنک سے پرہیز کریں- اپنے جسم کو گرم رکھیں اور سردیاں ہوں تو موزے بھی پہن کر رکھیں۔“ اس کے علاوہ 5 گرام گلِ بنفشہ نامی بوٹی کو ایک کپ پانی میں ابال کر پئیں- 8 یا 10 دن سے زیادہ کوئی بھی دوائی بغیر معالج کے مشورے کے استعمال نہ کریں۔

Looking for Nazla Zukam treatment? Here you would find some easy tips to cure zukam, nazla and similar problems.

Nazla zukam is likely to hit everyone in winters but it doesn't mean that in summer, you are safe with nazla, zukam and cold etc. It is common disease which can go viral as well. It hurts children more and if not cared properly, it can also hurt others in home too. In order to treat nazla zukam khansi problems, people usually have no idea what to actually and how to get rid of it.

KFoods.com is telling you a desi ilaj for treatment of nazla zukam at home.

See what it is and cure it easily next time.

Tags: Nazla Zukam Ka Gharelu Ilaj Nazla Zukam Ka Desi Ilaj

Nazla Zukam Treatment

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nazla Zukam Treatment and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nazla Zukam Treatment to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   14186 Views   |   28 Sep 2016
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

Nazla Zukam Ka Gharelu Ilaj (Flu Home Treatment)

Nazla Zukam Ka Gharelu Ilaj (Flu Home Treatment) ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Nazla Zukam Ka Gharelu Ilaj (Flu Home Treatment) سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔