موڈ کو بہتر بنانے اوراعصاب کو پرسکون رکھنے والی جادوئی بوٹی، یہ حسن کے ساتھ ساتھ صحت کے کن مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے؟

جاپانی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ لیوینڈر کی خوشبو،اعصاب کو سکون دے کر ذہنی تناو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ جاپانی ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ بنفشی یا کاسنی رنگت کی اس جادوئی بوٹی کی خوشبو کو نیند کی گولیوں کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کے کوئی منفی اثرات بھی نہیں ہوتے۔ اسی بناء پر دن میں ایک سے دو مرتبہ لیونڈر سونگھنے سے موڈ بہتر رہتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ لیونڈر کا تیل ملنے کے مقابلے میں خوشبو سونگھنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے اور کچھ دیر میں دماغ ہلکا ہوجاتا ہے۔ اسی لیے سوتے وقت بھی لیونڈر کی خوشبو سونگھنا بہت مفید ہوتا ہے جس سے بے چینی، الجھن اور ذہنی تناو رفع ہوتا ہے۔

پرسکون نیند کے لئے

سونے کے لیے لیوینڈر آئل کا استعمال بہت مفید اور کارآمد ہے، کیونکہ اس جادوئی تیل کا صرف ایک قطرہ آپ کو سکون کی نیند فراہم کرتا ہے۔ اس کے چند قطرے اپنی ہتھیلی پر ملیں اور اس کی خوشبو سونگھیں ۔ یا پھرجو تکیہ استعمال کر رہے ہیں تو اس پر ٹپکا دیں ، لیونڈر کا یہ تیل میلاٹونن کی زیادہ سے زیادہ تیز رفتار پیداوار کو متحرک کرتا ہے ، اور اس سے نیند گہری ہوتی ہے۔

درد و تکلیف میں مبتلا لوگوں کے لئے فائدہ مند

ماہرین کا تو یہ کہنا ہے کہ سرجری کے بعد درد سے کراہتے مریضوں کی تکلیف بھی اس کی خوشبو سونگھنے سے کم ہوجاتی ہے۔ دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں ایک عرصے سے یہ خوشبو سکون آور تصور کی جاتی رہی ہے۔ سائنسی تحقیقات کے مطابق اس کا سارا پودا ہی یعنی پتے ٹہنیاں بیج پھول سب دافع امراض ہیں اور یہ پھیپھڑوں، ملیریا، ڈائریا، متلی ،الٹی، جلد کی بیماریوں، معدے کے سرطان، آنکھوں کی بیماریوں اور جسم سے زہر ختم کرنے کی خوبیوں کے ساتھ ساتھ جہاں اور کئی بیماریوں میں مُفید ہے وہاں بیشمار نیوٹریشن خوبیوں کا حامل ہے، جس میں وٹامن اے، وٹامن سی ،کیلشیم ،زنک ،آئرن، کلوروفل، جیسے اہم نیوٹریشنز شامل ہیں۔

سوزش سے نجات

اگر آپ اپنے غسل کے پانی میں لیونڈر کے پھول یا اس کا آئل شامل کر دیں تو، سوزش سے بچنے والے اجزاء سوزش کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ لیونڈر کی اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات بھی بہت اسٹرانگ ہیں۔
کیڑے اور مکھی کے ڈنک کی سوجن اور خارش کو کم کرنے کے لیے اس پر لیوینڈر آئل کے 1سے 2 قطرے لگائیں، سوجن ختم ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ ، اگر خشک اور پھٹی ہوئی جلد پر لیوینڈر کے تیل سے مالش کی جائے تو یہ دراڑیں بند کردیتی ہیں ۔ اور جلد کو ہموار اور خوبصورت کر دیتی ہے۔

سانس کی بیماری میں مفید

لیونڈر کا تیل مختلف سانس کی دشواریوں جیسے گلے کی سوزش ، فلو ، کھانسی ، نزلہ ، دمہ ، برونکائٹس ، کھانسی ، لارینجائٹس کے لئے وسیع پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔ گردن ، سینے اور کمر کی جلد پر تیل لگانا مفید ہوتا ہے۔ اس سے شفا یابی کا عمل تیز ہوسکتا ہے ۔ لیونڈر آئل میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی ہیں جو سانس کے انفیکشن سے لڑ سکتے ہیں ۔

لیوینڈر آئل کی دیگر خصوصیات

گلے کی سوزش کے لئے اچھا ہے۔
یہ اینٹی آکسیڈینٹس کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔
یہ بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔
یہ نظام ہاضمہ کو آرام دیتا ہے۔ بد ہضمی کو روکتا ہے۔
مدافعتی نظام کو تقویت بخشتا ہے۔
پھٹے ہوئے ہونٹوں پر لیوینڈر آئل کے 1 سے 2 قطرے لگانا کافی ہوتا ہے۔
لیونڈر آئل کے قطرے زخموں پر لگائیں۔ یہ اینٹی بیکٹیریل بھی ہے اس لئے زخموں کو مندمل کرتا ہے۔

کن لوگوں کو لیوینڈر آئل استعمال نہیں کرنا چاہیے

چونکہ اس پودے میں ایسٹروجن (خواتین ہارمونز) کی خصوصیات ہیں ، لہذا لڑکوں کو لیوینڈر پر مبنی کھانے اور تیل استعمال کرنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔ لیوینڈر قدرتی نیند اور سکون کا علاج ہے۔ اس لئے ایسے افراد جو ہلکے اعصاب کے مالک ہوں ان کے استعمال میں نہ لائیں کیونکہ اس سے ضرورت سے زیادہ نیند آسکتی ہے۔
اگر آپ حاملہ ہو یا پودینے اور اس سے متعلقہ پودوں سے الرجی ہو تو لیوینڈر کا تیل لینا خطرناک ہوسکتا ہے۔۔

Lavender Oil Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lavender Oil Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lavender Oil Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2197 Views   |   16 Apr 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

موڈ کو بہتر بنانے اوراعصاب کو پرسکون رکھنے والی جادوئی بوٹی، یہ حسن کے ساتھ ساتھ صحت کے کن مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے؟

موڈ کو بہتر بنانے اوراعصاب کو پرسکون رکھنے والی جادوئی بوٹی، یہ حسن کے ساتھ ساتھ صحت کے کن مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ موڈ کو بہتر بنانے اوراعصاب کو پرسکون رکھنے والی جادوئی بوٹی، یہ حسن کے ساتھ ساتھ صحت کے کن مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔