اجوائن ہرکچن میں موجود ہوتی ہے۔ اسے ہر کھانے میں نہیں لیکن چند مخصوص ڈشز میں استعمال کیا جاتا ہے . یہ نہ صرف کھانےکو ذائقہ دیتی ہے بلکہ ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل بھی ہے. یہ جسم کو وٹامن کے فراہم کرتی ہے جوہڈیوں کی نشونما کے لیے اہم ہے . وٹامن کے خون کو جمنے سے بھی بچاتا ہے . اجوائن جلد کو انفیکشن سے بھی محفوظ رکھتی ہے . اسکا استعمال سر درد ، نزلہ زکام ، گلے کی سوزش اور کھانسی جیسی بیماریاں ٹھیک کرنے میں بھی مدد دیتا ہے . اجوائن درد اور سوزش میں فائدہ پہنچاتاہے .
اجوائن کا تیل جلد میں جذب ہو کر ہڈیوں اور جوڑوں تک پہنچتا ہے . پٹھوں کی سوزش ، کھیل
کے دوران لگنے والی چوٹ اور گٹھیا جیسے مسائل دور کرنے کے لیے یہ تیل انتہائی مفید ہے .
اجوائن سینے کی جلن اور تیزابیت میں بھی فوری آرام پہنچاتی ہے .
یہ موٹاپا اور سوجن دورکرنے
کے لیے بھی مفید ہے .
اگر کوئی کیڑا کاٹ لے تو فوراً وہاں اجوائن کا تیل لگالیں . اسکے علاوہ کیڑوں سے محفوظ رہنے کے لیے آپ اسے پہلے بھی ہاتھوں اور پاؤں پر لگا سکتے ہیں .
اسکے باقاعدہ استعمال سے آپ کئی قسم کی بیماریوں سے دور رہ سکتے ہیں . لہذا اسے غذا کا لازمی حصہ بنائیں .
اجوائن اور اسکے تیل کا استعمال جراثیم اور ان سے پھیلنے والے امراض سے جسم کی حفاظت کرتا ہے .