5 سال سے دلہن بننے کا انتظار کررہی تھی.. کراچی کی لڑکی شادی کے لئے بھارت جا پہنچی! ہونے والے سسر کی بارڈر پر رقص کی دلچسپ ویڈیو

"مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں بھارت پہنچ چکی ہوں. 5 برس سے دلہن بننے اور اپنی شادی کا انتظار کررہی تھی.. اتنا لمبا انتظار کرنا پڑا لیکن میں بہت خوش ہوں یہاں تو ابھی سے بہت پیار مل رہا ہے"

یہ کہنا ہے بعد کراچی سے تعلق رکھنے والی جویریہ خانم کا جو بالآخر 5 برس کے طویل انتظار کے بعد بھارت کے شہر کولکتہ میں رہنے والے اپنے منگیتر سمیر خان سے شادی کے لیے بھارت پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں۔

جب جویریہ منگل کو واہگہ بارڈر کے ذریعے ہندوستان میں داخل ہوئیں تو وہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا. جویریہ کے منگیتر سمیر اور ہونے والے سسر احمد کمال خان یوسفزئی نے ’ڈھول‘ کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔ دیکھیں

واضح رہے کہ جویریہ اور سمیر کی شادی کورونا وباء کی وجہ سے رک گئی تھی جس کے بعد جویریہ کو ویزا نہیں دیا جارہا تھا.

سمیر نے اپنی ہونے والی دلہن کے متعلق کہا کہ انھوں نے 2018 میں جرمنی سے پڑھائی ختم کر کے وطن واپسی پر والدہ کے فون میں جویریہ کی تصویر دیکھی جو انھیں بہت پسند آئی اور انھوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا. ان کا کہنا تھا کہ جب دل ایک ہوں تو سرحدوں سے فرق نہیں پڑتا.

جویریہ کو فی الحال 45 دن کا ویزا ملا ہے ان کی شادی جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوجائے گی جس کے بعد وہ لمبے ویزے کے لیے اپلائی کریں گی.

Karachi Girl Reached India For Marriage

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Karachi Girl Reached India For Marriage and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Karachi Girl Reached India For Marriage to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1374 Views   |   05 Dec 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 December 2024)

5 سال سے دلہن بننے کا انتظار کررہی تھی.. کراچی کی لڑکی شادی کے لئے بھارت جا پہنچی! ہونے والے سسر کی بارڈر پر رقص کی دلچسپ ویڈیو

5 سال سے دلہن بننے کا انتظار کررہی تھی.. کراچی کی لڑکی شادی کے لئے بھارت جا پہنچی! ہونے والے سسر کی بارڈر پر رقص کی دلچسپ ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 5 سال سے دلہن بننے کا انتظار کررہی تھی.. کراچی کی لڑکی شادی کے لئے بھارت جا پہنچی! ہونے والے سسر کی بارڈر پر رقص کی دلچسپ ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔