اگر آپ کے بالوں میں بھی پسینے کی بُو آتی ہے تو جانیئے پودینے کا ہیئر ماسک بنانے کا طریقہ جو منٹوں میں پسینے کی بُو غائب کرے اور بالوں کو بنائے لچکدار

خوبصورت، لمبے گھنے اور چمکدار بال ہر کسی کو پسند ہوتے ہیں، مگر گرمی کے موسم میں سر کی جلد پر زیادہ پسینہ آنے کی وجہ سے بال کمزور ہو جاتے ہیں اور گرنے لگتے ہیں۔ جن کے بارے میں ہیئر ایکسپرٹ کہتے ہیں کہ:

'' پسینہ آنا ایک صحت مند اور اچھی علامت ہے، پسینہ آنے سے جسم کے فاضل مادے نکل جاتے ہیں مگر یہ بالوں کی جڑوں کے لیے مفید نہیں ہے، پسینہ جسم کی نمکیات پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ ہمارے بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچاتا ہے ، سر کی جلد ، بالوں کی جڑوں میں زیادہ پسینہ آنے کا مطلب بالوں کی جڑوں میں اضافی نمکیات کا جمع ہو جانا ہے جس کو صحیح وقت پر بالوں سے باہر نہ نکالا جائے تو یہ بالوں کی خوبصورتی کو ختم کرنے کی وجہ بنتا ہے۔''

ایسے میں کے-فوڈ آپ کی بڑی مدد کرنے جا رہا ہے اور بتا رہا ہے آپ کو ایک ایسی ٹپ جس میں شامل اجزاء بھی آپ کے کچن میں ہر وقت موجود ہوتے ہیں اور اس کا استعمال بھی آپ کو مہنگے فائدے دے گا تو دیر نہ کریں، اس گرمی یہ ٹپ روزانہ استعمال کریں اور بالوں کی خوبصورتی کو مزید بڑھائیں۔

ٹپ:

٭ چار سے پانچ پودینے کے پتوں کو اچھی طرح باریک پیس لیں۔
٭ ایک ٹماٹر کو اچھی طرح کچل لیں کہ اس کا گودا بن جائے۔
٭ پسا ہوا پودینہ، ٹماٹر کا گودا اور دو چمچ دودھ اچھ طرح مکس کریں۔
٭ اس میں ایک انڈے کی زردی شامل کرلیں۔
٭ اس پیسٹ کو بالوں میں
نہانے سے قبل 15 منٹ کے لئے لازمی لگائیں۔
پھر سادے پانی سے بالوں کو دھو لیں۔
٭ اس ٹپ کو روزانہ یا ہفتے میں دو مرتبہ استعمال کریں، بالوں میں اضافی پسینے اور بدبو کی شکایت جلدی ہی ختم ہو جائے گی۔

فائدہ کیوں؟

پودینے میں کیلشیئم، وٹامن اے، سی، ڈی، ای، مینتھول اور ٹماٹر میں بیٹا کیروٹین پائے جاتے ہیں جو کہ انڈے کے ساتھ استعمال کرنے سے نہ صرف بالوں میں چمک اور خوبصورتی کو بڑھانے کا کام کرتے ہیں بلکہ ساتھ ہی یہ پسینے سے پید اہونے والی نمی اور تر جلد کو کنٹرول کرتے ہیں۔

Homemade Mint Mask

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Homemade Mint Mask and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Homemade Mint Mask to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3109 Views   |   08 Apr 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اگر آپ کے بالوں میں بھی پسینے کی بُو آتی ہے تو جانیئے پودینے کا ہیئر ماسک بنانے کا طریقہ جو منٹوں میں پسینے کی بُو غائب کرے اور بالوں کو بنائے لچکدار

اگر آپ کے بالوں میں بھی پسینے کی بُو آتی ہے تو جانیئے پودینے کا ہیئر ماسک بنانے کا طریقہ جو منٹوں میں پسینے کی بُو غائب کرے اور بالوں کو بنائے لچکدار ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ کے بالوں میں بھی پسینے کی بُو آتی ہے تو جانیئے پودینے کا ہیئر ماسک بنانے کا طریقہ جو منٹوں میں پسینے کی بُو غائب کرے اور بالوں کو بنائے لچکدار سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔