تبت سنو ایسا اثر دکھائے کہ وقت بھی دھوکہ کھائے ۔۔ کچھ ایسی پُرانی چیزیں جو آج بھی لوگ شوق سے استعمال کرتے ہیں

پُرانی چیزیں بے مثال ہیں ان کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ وہ کہتے ہیں نا کہ اولڈ از گولڈ، وہ سچ کہتے ہیں۔ پہلے کے دور میں ہر گھر میں تبت پاؤڈر اور کریم موجود ہوتی تھی اور یہ وہ واحد میک اپ ہوتا تھا جو گھر میں سب ہی کرتے تھے اسی طرح کئی اور بھی چیزیں ہیں جو شاید آج بھی آپ بھی اپنے گھر میں شوق سے استعمال کرتے ہوں گے۔

تبت پراڈکٹس

آج بھی خواتین تبت کے پراڈکٹس کا خاص استعمال کرتی ہیں، چاہے وہ تبت کریم ہو یا پاؤڈر اور اب تو سردیاں آنے والی ہیں، تبت سنو کریم کی مانگ میں پھر سے اضافہ ہونے والا ہے۔

گیس کی استری

پہلے ہر گھر میں نیشنل کی استری یا پھر گیس کی ایسی استری موجود ہوتی تھی اور اب بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں جو انہی استریوں کو استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ کم وقت میں زیادہ کپڑے استری کر دیتی ہیں۔

جس گھر میں نانی دادی، نانا، دادا، بڑے بزرگ ہوتے ہیں اس گھر میں کبھی کوئی نہ تو رات کو بھوکا سوتا ہے اور نہ ہی کسی سے کوئی لمبے عرصے کے لئے ناراض ہوتا ہے۔ جب بڑے بزرگ گھر میں موجود ہوتے ہیں تو ایک اطمینان ہوتا ہے ان کے ساتھ بیٹھنے، وقت گزارنے کا مزہ ہی الگ ہوتا ہے اور سب سے زیادہ مزہ تو اس وقت آتا ہے جب ان کی چیزوں کو کوئی چھیڑ دے تو بس پھر وہ شرارت اور پیار بھری ڈانٹ بھی اچھی لگتی ہے۔

بڑے بزرگوں کی چیزیں بھی ان کی طرح بے مثال تھیں، اب اگر آپ کے گھر میں نانا، نانی یا دادا اور دادی ہیں تو آپ کے گھر میں بھی ان کی یہ قیمتی چیزیں بھی ضرور موجود ہوں گی۔

٭ پان دان:

پہلے دادیوں کے پاس اس قسم کے پاندان ہوتے تھے اور دعوتوں پر سارا خاندان بچے سے بڑے تک سب ہی دادی کو سلام کرکے پان دان سے پان کھایا کرتے تھے جوکہ ایک پُرمسرت لمحہ ہوتا تھا مگر آج یہ روایت شاید ماند ہو کر رہ گئی ہے۔

٭ سُرمہ دانی:

پہلے گھروں میں ایسی سُرمہ دانی ہوتی تھی اور مائیں اسی سے سرمہ لگاتی تھیں، اپنے بچوں کو۔ نہلانے دھلانے کے بعد بچوں کو کہیں بھی جانے سے پہلے دادی بھی کالا ٹیکہ لگاتی تھیں تو یہی پیتل کی سُرمہ دانی نکال کر لگاتی تھیں جس سے آنکھوں میں خوبصورت جھلکتی تھی۔

٭ تالا:

یہ بڑا سا تالا پہلے گھروں میں موجود ہوتا تھا اور یہ صرف بڑے ہی گھر کے بند کرسکتے تھے، اگر غلطی سے کسی بھی بچے کے ہاتھ یا پیر پر گر جاتا تھا تو وہ سوج جاتا تھا جس پر گھر والے اور خصوصاً دادا جی کی تو ڈانٹ ضرور ہی پڑتی تھی۔ لیکن اب ایسے تالے کم ہی پائے جاتے ہیں۔

٭ لکڑی کی کنگھی:

دادی بالوں میں کنگھی کرنے کے لئے جب اپنی لکڑی کی ایسی کنگھی نکالتی تھیں تو سارے بچے سائیڈ پر جا کر بیٹھ جاتے تھے کہ اب دادی سب کے بالوں میں یہ کنگھی پھیریں گی یا پھر والدہ کریں گی، یہ کنگھی بہت فائدے مند ہوتی تھی، اس پر جوئیں بھی اچھی نظر آتی تھیں اور نہ یہ اضافی بال توڑتی تھی۔

٭ کپڑے سینے کی مشین:

پہلے گھروں میں ایسی مشینیں ہوتی تھیں جن میں موٹر کی جگہ یوں پہیے لگے ہوتے تھے اور پیروں سے نیچے کی پلیٹ ہلاتے رہتے تھے اور یوں مشین چلتی رہتی تھی، آج بھی درزیوں کے پاس ایسی مشینیں ہیں اور گھروں میں جو خواتین سلائی کرتی ہیں وہ اپنی ماؤں کی پُرانی مشینیں شوق سے استعمال کرتی ہیں۔

Purani Cheezain Jinhe Log Aj Bhi Istemal Karte Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Purani Cheezain Jinhe Log Aj Bhi Istemal Karte Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Purani Cheezain Jinhe Log Aj Bhi Istemal Karte Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In News  |   0 Comments   |   2673 Views   |   05 May 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

تبت سنو ایسا اثر دکھائے کہ وقت بھی دھوکہ کھائے ۔۔ کچھ ایسی پُرانی چیزیں جو آج بھی لوگ شوق سے استعمال کرتے ہیں

تبت سنو ایسا اثر دکھائے کہ وقت بھی دھوکہ کھائے ۔۔ کچھ ایسی پُرانی چیزیں جو آج بھی لوگ شوق سے استعمال کرتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تبت سنو ایسا اثر دکھائے کہ وقت بھی دھوکہ کھائے ۔۔ کچھ ایسی پُرانی چیزیں جو آج بھی لوگ شوق سے استعمال کرتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔