لڑکی نے موبائل نگل لیا اور پھر۔۔ کم وقت میں لڑکی کی جان ڈاکٹروں نے کس طرح بچائی؟ انوکھا واقعہ

بھارت میں 15 سالہ لڑکی نے موبائل فون نگل لیا۔ لڑکی کا فوری طور پر آپریشن کیا گیا اور خوش قسمتی سے اس کی جان بروقت بچا لی گئی۔ عجیب و غریب واقعہ بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع بھند میں پیش آیا جہاں لڑکی نے غصے میں موبائل فون ہی نگل لیا۔

موبائل کھانے کے کچھ ہی دیر بعد لڑکی کی حالت غیر ہوئی اور خون کی الٹیاں ہونے لگیں جس پر گھر والوں نے ایمرجنسی میں ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ایکسرے کے بعد بتایا کہ موبائل بچی کے پیٹ میں اٹک گیا ہے اور اگر فوراً آپریشن نہ کیا گیا تو جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

معدے کے سرجن نے فوری 5 ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم بنائی جس نے لڑکی کے پیٹ میں سے موبائل فون نکال کر اس کو زندہ بچانے کے لیے بھرپور کوششیں کیں اور ایک گھنٹے کی طویل محنت سے کامیاب رہے۔۔

واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے، پولیس نے جب گھر والوں سے لڑکی کے ایسا کرنے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی تو اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ لڑکی کو موبائل کسی دوست نے تحفے میں دیا تھا جس کے بارے میں گھر والوں کو علم نہ تھا، لیکن جب موبائل کا راز کھلا تو اس کو چھپانے کی خاطر یہ قدم اٹھایا گیا۔

Larki Ne Mobile Nighal Lia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Larki Ne Mobile Nighal Lia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Larki Ne Mobile Nighal Lia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   2947 Views   |   08 Apr 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

لڑکی نے موبائل نگل لیا اور پھر۔۔ کم وقت میں لڑکی کی جان ڈاکٹروں نے کس طرح بچائی؟ انوکھا واقعہ

لڑکی نے موبائل نگل لیا اور پھر۔۔ کم وقت میں لڑکی کی جان ڈاکٹروں نے کس طرح بچائی؟ انوکھا واقعہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لڑکی نے موبائل نگل لیا اور پھر۔۔ کم وقت میں لڑکی کی جان ڈاکٹروں نے کس طرح بچائی؟ انوکھا واقعہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔