موسم گرما کی پسندیدہ سبزی بھنڈی کے فوائد جانیں اور بنائیں صحت سے بھرپور مزیدار بھنڈی

بھنڈی ایک ایسی سبزی ہے جس کا استعمال ہمارے گھروں میں بہت عام ہے لیکن اس کی افادیت سے بہت کم لوگ ہی واقف ہیں اور اس کا صحیح استعمال بھی نہیں جانتے، لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے بھنڈی کے حیرت انگیز فوائد تاکہ آپ گزاریں بھرپور صحت بھری زندگی۔

بھنڈی کی غذائیت

بھنڈی کی غذائیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک کپ بھنڈی میں 100 گرام غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں، بھنڈی میں وٹامن اے، سی، کے اور بی 6 پائے جاتے ہیں تاہم سی اور کے کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اس کے علاوہ کیلوریز کی مقدار بھی زیادہ پائی جاتی ہے اس لئے یہ کہنا غلط نہیں کہ بھنڈی غذائیت بھری تجوری کی چابی ہے۔

بھنڈی کے صحت پر فوائد

کولیسٹرول میں کمی

بھنڈی میں کولیسٹرول نہیں ہوتا اس لئے بھنڈی کھانے سے دل کی بیماریوں میں فوائد حاصل ہوتے ہیں، بھنڈی کے استعمال سے دل کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

ذیابطیس میں کمی

2 سے 3 عدد بھنڈی کو پانی میں رات بھر بھگو کر پینے سے ذیابطیس میں کمی آتی ہے یہ ایک آزمودہ نسخہ ہے بھنڈی کا استعمال جسم میں شوگر لیول کو متوازن رکھتا ہے۔

دمہ سے بچاؤ

بھنڈی کا استعمال دمہ کے مریضوں کے لئے دوا جیسا ہے بھنڈی کا مستقل استعمال دمے سے محفوظ رکھتا ہے۔

کینسر سے بچاؤ

بھنڈی ایک مگر فائدے ہیں سو بھنڈی کے استعمال سے چھاتی کے کینسر سے بچا جا سکتا ہے، اس میں لیکٹن نامی ایسی غذائی اجزاء ہوتا ہے جو چھاتی کا کینسر بنانے والے 72 فیصد خلیات کو ختم کرتا ہے۔

ذہنی دباؤ سے نجات

بھنڈی کے بیج اور پتوں میں فلیونوائڈ اور فینول موجود ہوتے ہیں اور بھنڈی کے بیج اور پتوں کو ذہنی دباؤ سے نجات دلانے والی ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے، اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ بھنڈی کے استعمال سے کئی بیماریوں سے تحفظ کے ساتھ ساتھ ذہنی دباؤ کم کرنے اور اس سے نجات پانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

Bhindi K Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bhindi K Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bhindi K Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3697 Views   |   17 May 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

موسم گرما کی پسندیدہ سبزی بھنڈی کے فوائد جانیں اور بنائیں صحت سے بھرپور مزیدار بھنڈی

موسم گرما کی پسندیدہ سبزی بھنڈی کے فوائد جانیں اور بنائیں صحت سے بھرپور مزیدار بھنڈی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ موسم گرما کی پسندیدہ سبزی بھنڈی کے فوائد جانیں اور بنائیں صحت سے بھرپور مزیدار بھنڈی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔