مولانا کو دیکھ کر واقعی اللہ یاد آجاتا ہے ۔۔ ثنا خان کے ننھے بیٹے کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ، مولانا سے ملاقات میں ثنا نے کیا کہا؟

اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق اداکارہ ثنا خان کے بیٹے طارق جمیل کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، اداکارہ نے بیٹے کو مولانا کی گود میں بٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق 2020 میں اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کیلئے بالی ووڈ انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی ثنا خان آج کل شوہر مفتی انس کے ہمراہ سوشل میڈیا پر با حجاب تصاویر شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے اور طارق جمیل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں،جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثنا نے اپنے بیٹے کو عربی لباس پہنا رکھا ہے اور مولانا طارق جمیل کی گود میں بٹھائے ہوئے ہیں۔

مذکورہ تصایر شیئر کرتے ہوئے ثنا خان نے کہا کہ آج جونیئر طارق جمیل کی ملاقات سینئر طارق جمیل سے ہوگئی۔ اور مولانا صاحب کو دیکھ کر واقعی اللہ یاد آ جاتا ہے، اور یہ اندر سے بہت خوبصورت انسان ہیں۔ اس کے علاوہ یاد رہے کہ شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے پہلے ماضی میں اداکارہ ثنا پر تعیش زندگی گزار رہی تھیں مگر ایک چیز کی کمی تھی اور وہ ہے سکون۔

اس وقت ان کا حال یہ تھا کہ سب کچھ ہوتے ہوئے بھی خوش نہیں تھیں، انہیں سخت ذہنی دباؤ سے گزرنا پڑا تھا،پھر انہیں رمضان کے مہینے میں خواب میں قبر دکھائی دیتی رہی، جس میں آگ ہوتی اور یہ اس میں خود کو جلتے ہوئے دیکھتیں۔ بعد ازاں انہوں نے مکمل طور پر فلموں سے دوری اختیار کی اور اسلامی احکامات کی روشنی میں زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔

Sana Khan K Bety Ki Molana Tariq Jamil Se Mulaqat Ki Video

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sana Khan K Bety Ki Molana Tariq Jamil Se Mulaqat Ki Video and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sana Khan K Bety Ki Molana Tariq Jamil Se Mulaqat Ki Video to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   18346 Views   |   29 Nov 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 October 2024)

مولانا کو دیکھ کر واقعی اللہ یاد آجاتا ہے ۔۔ ثنا خان کے ننھے بیٹے کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ، مولانا سے ملاقات میں ثنا نے کیا کہا؟

مولانا کو دیکھ کر واقعی اللہ یاد آجاتا ہے ۔۔ ثنا خان کے ننھے بیٹے کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ، مولانا سے ملاقات میں ثنا نے کیا کہا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مولانا کو دیکھ کر واقعی اللہ یاد آجاتا ہے ۔۔ ثنا خان کے ننھے بیٹے کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ، مولانا سے ملاقات میں ثنا نے کیا کہا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔