دانتوں کی تمام تکالیف، دانتوں کا ہلنا،ان کا پیلا پن،منہ کی بدبو،مسوڑھوں کی تمام تکالیف کا علاج۔۔ڈاکٹر عیسٰی کا آسان نسخہ

تندرستی ہزار نعمت ہے “ یہ بات آپ نے سنی ہوگی اور کبھی نہ کبھی اس بات کا یقین بھی آ گیا ہو گا۔ کیونکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تندرستی سے بڑی کوئی نعمت اور دولت نہیں ۔اس کی قدر انسان کو اس وقت ہوتی ہے جب وہ اس کو کھو دیتا ہے۔ آج کل تو ویسے ہی عجیب وغریب بیماریاں اوران کے مہنگے مہنگےعلاج سامنےآ رہے ہیں۔ اسکی وجہ خوراک میں ملاوٹ، صفائی ستھرائی کا ناقص انتظام، آلودگی، اور جنک فوڈ کا بے تحاشا استعمال شامل ہے ۔ اس کی وجہ سے ہر طرح کی بیماریاں حملہ آور ہوچکی ہیں ۔انہی بیماریوں میں ایک بڑا حصہ منہ کی اور دانتوں کی بیماریوں کا بھی ہے ،اس کی وجہ یہ ہے کہ پان،چھالیہ، گٹکے اور ماوے وغیرہ کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے منہ کا کینسر اور دوسری بیماریاں جنم لیتی ہیں ۔ آج ہم یہاں ڈاکٹر عیسٰی کا ایسا نسخہ لے کر آئے ہیں جس کے استعمال سے آپ کے منہ اور دانتوں کی تمام تکالیف دور ہو جائیں گی اور ان کا دعوٰی ہے کہ اس منجن یا پاؤڈر کے استعمال سے آپ کے دانت لوہے کی طرح مضبوط ہو جائیں گے اور مسوڑھوں کی تمام تکالیف بھی دور ہوجائیں گی۔

سمندری جھاگ 50 گرام
سنگِ جراحت 50 گرام
لونگ 10 گرام
کالا نمک 10 گرام
پھٹکری 10 گرام
سہاگہ 25 گرام

سہاگہ اور پھٹکری کو استعمال سے پہلے توے یا فرائنگ پین میں روسٹ کر لیں ۔ اب ان سب چیزوں کو ملا کر پیس لیں اور باریک پاؤڈر بنا لیں ،آپ کا ٹوتھ پاؤدر یا منجن تیار ہے۔ اس کوصبح اور رات کو لازمی استعمال کریں ،چاہیں تو برش کے ساتھ یا چاہیں تو انگلی سے دانتوں پر لگا کر رگڑیں۔ کچھ عرصہ باقاعدہ استعمال سے دانتوں کا ہلنا بند،مسوڑھوں سے خون یا بدبو،یا دانتوں کا پیلا پن دور ہو جائے گا ۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ کوشش کریں کہ منہ اور دانتوں کو نقصان پہنچانے والی اشیاء کا استعمال بھی ترک کردیں۔یہ آپ کی صحت کے لئے بھی بہت ضروری ہے اور صحت کی نعمت کی ناقدری نہ کریں اس کی حفاظت کریں۔

Danton Ki Takaleef Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Danton Ki Takaleef Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Danton Ki Takaleef Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9376 Views   |   06 Oct 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

دانتوں کی تمام تکالیف، دانتوں کا ہلنا،ان کا پیلا پن،منہ کی بدبو،مسوڑھوں کی تمام تکالیف کا علاج۔۔ڈاکٹر عیسٰی کا آسان نسخہ

دانتوں کی تمام تکالیف، دانتوں کا ہلنا،ان کا پیلا پن،منہ کی بدبو،مسوڑھوں کی تمام تکالیف کا علاج۔۔ڈاکٹر عیسٰی کا آسان نسخہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دانتوں کی تمام تکالیف، دانتوں کا ہلنا،ان کا پیلا پن،منہ کی بدبو،مسوڑھوں کی تمام تکالیف کا علاج۔۔ڈاکٹر عیسٰی کا آسان نسخہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔