سر کی آئلی جلد سے بال جلدی چپچپے ہوجاتے ہیں۔۔ جانیں ڈاکٹر بلقیس جڑوں کی چکنائی دور کرنے کے لیئے کون سا مفید طریقہ بتاتی ہیں؟

اکثر لوگوں کی بالوں کی جڑیں اتنی چکنی رہتی ہیں کہ شیمپو کرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی بال چپچپے لگنے لگتے ہیں اور کچھ کے تو بالوں میں سے عجیب قسم کی بُو بھی آنے لگتی ہے، ایسے میں بال کمزور ہوجاتے ہیں اور زیادہ تیزی سے گرتے ہیں۔
اس مسئلے کے لیئے ڈاکٹر بلقیس ایک آسان سی ریمیڈی بتاتی ہیں، اور وہ کیا ہے؟ آئیے آپ کے ساتھ شئیر کرتے ہیں

آئلی بالوں/ سر کی چکنی جلد کیلیئے:

اس ریمیڈی کو تیار کرنے کے لیئے آپ کو بس 2 چیزوں کی ضرورت ہے
1۔ اُناب 50 گرام
2۔ ریٹھا 50 گرام
یہ دونوں چیزیں آپ کو پنساری کی دکان سے باآسانی مل جائیں گی

طریقہ کار:

۔ اُناب اور ریٹھے کو الگ الگ پیالے میں پانی میں ڈال کر رات بھر کیلیئے بھگو دیں
۔ اگلی صبح دونوں کو علیحدہ برتنوں میں پانی سمیت ڈال کر، اس میں تھوڑا اور پانی شامل کریں اور ہلکی آنچ پر پکنے کے لیئے چھوڑ دیں
۔ 1 گھنٹے بعد دونوں کو ایک ہی برتن میں چھان لیں، اب پانی کو روم ٹیمپریچر پر ٹھنڈا کر لیں، یاد رکھیں اس پانی کو کسی بوتل میں نہیں بھرنا بلکہ پیالے میں ہی رکھیں ہلکا ڈھکن لگا کر۔

لگانے کا طریقہ:

اس پانی کو نہانے سے آدھا گھنٹہ پہلے اپنے بالوں کی جڑوں پر اچھی طرح سے لگا کر مساج کریں، اور پھر ہلکے شیمپو سے سر دھو لیں۔ اس ریمیڈی کو ہر بار نہانے سے پہلے استعمال کریں، ان شاء اللّٰہ بالوں میں فرق آپ خود سیکھیں گے۔

Balon Ki Chiknai Door Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Balon Ki Chiknai Door Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balon Ki Chiknai Door Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1778 Views   |   06 Jun 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 December 2024)

سر کی آئلی جلد سے بال جلدی چپچپے ہوجاتے ہیں۔۔ جانیں ڈاکٹر بلقیس جڑوں کی چکنائی دور کرنے کے لیئے کون سا مفید طریقہ بتاتی ہیں؟

سر کی آئلی جلد سے بال جلدی چپچپے ہوجاتے ہیں۔۔ جانیں ڈاکٹر بلقیس جڑوں کی چکنائی دور کرنے کے لیئے کون سا مفید طریقہ بتاتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سر کی آئلی جلد سے بال جلدی چپچپے ہوجاتے ہیں۔۔ جانیں ڈاکٹر بلقیس جڑوں کی چکنائی دور کرنے کے لیئے کون سا مفید طریقہ بتاتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔