یہ مجھ سے 3 سال چھوٹے ہیں اور.. دوسرے شوہر کے بارے میں یوٹیوبرز نے ایسا کیا کہہ دیا جو مدیحہ رضوی ہاتھ چھوڑنے پر مجبور ہوگئیں؟

"خدا کے واسطے لوگوں اب بس کر دو. یہ میرے ماموں کے بیٹے سے ہیں. خاص طور پر یوٹیوبرز سے کہنا چاہتی ہوں جنھوں نے کہا کہ یہ میرے دیرینہ دوست ہیں اور میری زندگی میں کیسے آئے تو ہم بچپن سے ساتھ ہی ہیں"

یہ کہنا ہے حال ہی میں دلہن بننے والی مدیحہ رضوی کا جنھوں نے حسن نعمان سے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کر لی.

مدیحہ اور ان کے شوہر جنید نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شرکت کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی اور شادی کے متعلق گفتگو کی.

جنید کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق آئی ٹی کے شعبے سے ہے جبکہ مدیحہ نے بتایا کہ جنید ان سے تین سال چھوٹے ہیں. مدیحہ کا کہنا تھا کہ لوگوں نے شادی پر سوال کیا کہ ماموں کا بیٹا ہے تو پہلے کیوں نہیں کی تو میں کہتی ہوں کہ چھوٹا تھا تو کبھی نہیں سوچا، میں ان کو بچہ سمجھ کر ٹریٹ کرتی تھی.

جنید علی نے بتایا کہ جب مدیحہ کی طلاق ہوئی اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کا اعلان کیا تو لوگوں نے بہت سی منفی باتیں کرنا شروع کیں، مجھے معلوم تھا کہ مدیحہ کی دو بیٹیاں ہیں، میرے ذہن میں مدیحہ سے شادی کا خیال آیا لیکن ان کے سامنے بات کرنے کی ہمت نہیں ہوئی تو میں نے مدیحہ کو میسج کیا. جس کے جواب میں مدیحہ نے کہا تم ہمیشہ سے دوستی سے کچھ زیادہ چاہتے تھے نا؟ ان کا جواب سن کر میں گھبرا گیا کہ کیا کہوں. مدیحہ سمجھتی تھیں کہ میں میری شادی نہیں ہوئی تو میں یہ معاملات نہیں سمجھتا اور کچھ عرصے میں ہی بھاگ جاؤں گا. اس لئے بچیوں کو منانا زیادہ ضروری تھا. ان سے میری اچھی دوستی ہے.

جس پر مدیحہ رضوی نے بھی کہا کہ 'بچیوں کی رضامندی تھی اسی لیے میں نے یہ قدم اٹھایا ورنہ میں یہ فیصلہ کبھی نہ کرسکتی تھی'۔

Madeeha Rizwi Interview With Second Husband

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Madeeha Rizwi Interview With Second Husband and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Madeeha Rizwi Interview With Second Husband to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1676 Views   |   30 Apr 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

یہ مجھ سے 3 سال چھوٹے ہیں اور.. دوسرے شوہر کے بارے میں یوٹیوبرز نے ایسا کیا کہہ دیا جو مدیحہ رضوی ہاتھ چھوڑنے پر مجبور ہوگئیں؟

یہ مجھ سے 3 سال چھوٹے ہیں اور.. دوسرے شوہر کے بارے میں یوٹیوبرز نے ایسا کیا کہہ دیا جو مدیحہ رضوی ہاتھ چھوڑنے پر مجبور ہوگئیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ مجھ سے 3 سال چھوٹے ہیں اور.. دوسرے شوہر کے بارے میں یوٹیوبرز نے ایسا کیا کہہ دیا جو مدیحہ رضوی ہاتھ چھوڑنے پر مجبور ہوگئیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔