فریج گرمیوں میں کم کولنگ کرتا ہے اور کمپریسر کا مسئلہ رہتا ہے؟ جانیں اس کی کولنگ گھر بیٹھے ٹھیک کرنے کا یہ طریقہ جو بجلی کا ہزاروں روپے کا بل بچا سکتا ہے

گرمی میں اکثر لوگ اس وجہ سے پریشان ہوتے ہیں کہ فریج کولنگ کرنا کم کر دیتا ہے اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ شاید گیس ختم ہوگئی ہے یا کوئی اور مسئلہ ہوگیا ہے۔ پھر فریج والے کے پیچھے چکر لگاتے ہیں کہ وہ جلد سے جلد آکر صحیح کر جائے۔ ظاہر ہے فریج گھر کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک اہم ضرورت ہے۔ جس کا ہر وقت ٹھیک ہونا بہت ضروری ہے ورنہ کھانے پینے کی چیزیں ضائع ہو جاتی ہیں اور ٹھنڈا پانی نام کو نہیں ہوتا

گرمی کا موسم ہے، ایسے میں فریج کا خیال کسی قیمتی چیز کی طرح رکھا جائے۔ فریج کی کم کولنگ کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ اکثر لوگ فریج کو بالکل دیوار سے لگا کر رکھتے ہیں جس سے اس کے پیچھے والی جالیوں اور پائپ سے ہوا کا گزر نہیں رہتا اور گیس کا دباؤ بڑھتا جاتا ہے۔ ساتھ ہی یہ وجہ بھی ہوتی ہے کہ بے دھیانی میں فریج کھلا رہ جاتا ہے، اس کو ٹھیک سے بند نہیں کر پاتے، وہ سائیڈ سے کھلا رہ جاتا ہے اور یوں ساری گیس لیک ہو جاتی ہے۔ جس سے فریج زیادہ بجلی استعمال کرتا ہے، لیکن چیزیں ٹھنڈی نہیں ہوتی ہیں۔ فریج کی کولنگ ٹھیک طرح سے ہو اس کے لیے ضروری ہے کہ کمپریسر بھی ٹھنڈا رہے۔ اگر آپ کے فریج کے کمپریسر کے اوپر ایک پلیٹ لگی ہوئی ہے تو اس پر دن میں ایک مرتبہ آدھا گلاس پانی ڈالیں تاکہ کمپریسر ٹھنڈا رہے۔ اس سب سے پہلے آپ اپنے فریج کے سوئچ پر روزانہ لازمی دھیان دیا کریں۔ سوئچ ٹھیک سے لگا رہنا چاہیے اگر سوئچ آدھا باہر کی جانب ہو اور آدھا اندر کی جانب سے ہو تو اس سے بجلی کے بل میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ کرنٹ کی مقدار مکمل طور پر فریج کے اندر نہیں جا پاتی جس سے بجلی کی کھپت بڑھ جاتی ہے۔ فریج کو سٹیبلائزر کے ساتھ استعمال کریں اور کوشش کریں کہ ٹائمر والا سٹیبلائزر لے لیں۔ کیونکہ جیسے ہی بجلی کا جھٹکا لگتا ہے، فریج بند ہوتا ہے۔ لیکن ٹائمر والے سٹیبلائزر کی خاص بات یہ ہے کہ جب بجلی کا جھٹکا لگے گا تو فریج ٹائمر کے سیٹ شدہ وقت کے بعد فوراً ہی فریج آن کر دے گا۔ اس سے بجلی کی یونٹس بھی کم استعمال ہوں گے۔ ایک اور غلطی جو اکثر گھروں میں خواتین کرتی ہیں، وہ یہ ہے کہ فریج کے ہر حصے پر شیٹ بچھا دیتی ہیں تاکہ اگر کوئی بھی کھانے پینے کی چیز گرے تو وہ شیٹ پر ہی گر جائے، پورا فریج خراب نہ ہو۔ لیکن یہ فریج کی کولنگ کو متاثر کچھ اس انداز سے کرتی ہے کہ نچلے حصوں میں کولنگ کم ہو جاتی ہے کیونکہ شیٹ کی وجہ سے کولنگ کے تمام حصوں میں برابر پہنچنے کے وقت میں دخل اندازی ہو جاتی ہے.

Fridge Cooling Kam Karta Hai

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Fridge Cooling Kam Karta Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fridge Cooling Kam Karta Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   147132 Views   |   06 Mar 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

فریج گرمیوں میں کم کولنگ کرتا ہے اور کمپریسر کا مسئلہ رہتا ہے؟ جانیں اس کی کولنگ گھر بیٹھے ٹھیک کرنے کا یہ طریقہ جو بجلی کا ہزاروں روپے کا بل بچا سکتا ہے

فریج گرمیوں میں کم کولنگ کرتا ہے اور کمپریسر کا مسئلہ رہتا ہے؟ جانیں اس کی کولنگ گھر بیٹھے ٹھیک کرنے کا یہ طریقہ جو بجلی کا ہزاروں روپے کا بل بچا سکتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ فریج گرمیوں میں کم کولنگ کرتا ہے اور کمپریسر کا مسئلہ رہتا ہے؟ جانیں اس کی کولنگ گھر بیٹھے ٹھیک کرنے کا یہ طریقہ جو بجلی کا ہزاروں روپے کا بل بچا سکتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔