مفت میں ملا تو کیا ہوا فالتو نہیں ہے یہ، دہی کے پانی کو اس خاص طریقے سے استعمال کر کے دیکھیں اور دعائيں دیں

دہی ہمارے گھر میں استعمال کی جانے والی ایسی چیز ہے جس کے فوائد سے تو سب ہی لوگ واقف ہوں گے لیکن اگر یہی دہی کچھ وقت تک پڑا رہے تو پانی چھوڑنا شروع کر دیتا ہے- قدرے ترش ذائقے والے اس پانی کا واحد استعمال جو ہمارے گھروں میں عام طور پر کیا جاتا ہے وہ اس دہی کے پانی سے مشہور ولذیذ ترین ڈش کڑی کی تیاری ہوتی ہے۔

دودھ دہی کی دکان سے مفت میں ملنے والے اس پانی سے ایک جانب تو کڑی کی ڈش کو ترش بنایا جا سکتا ہے اور دوسری جانب اس سے کڑی کی مقدار بھی بڑھائی جا سکتی ہے- مگر آج ہم آپ کو بتائيں گے کہ دہی کا یہ پانی اگرچہ مفت میں مل جاتا ہے مگر یہ بے پناہ فوائد کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا استعمال مختلف انداز میں کیا جا سکتا ہے-

دہی کے پانی کے فوائد

اس میں معدنیات ،امائنو ایسڈ وٹامن کا ایک خزانہ پوشیدہ ہوتا ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے یہ وزن کم کرنے میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ انسان کے پٹھوں اور ہڈيوں کو طاقت فراہم کرتا ہے-

اس پانی کو دہی سے الگ کرنے کے بعد کسی ائیر ٹائٹ برتن میں رکھ کر فریج میں رکھنے سے 4 سے 5 دن تک اس کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے اور اس کو بوقت ضرورت استعمال کیا جا سکتا ہے-

دہی کے پانی کو مختلف انداز میں استعمال کا طریقہ

دہی کے پانی کو کڑی کے علاوہ مختلف انداز میں استعمال کے طریقے کچھ اس طرح سے ہیں-

روٹی کو نرم بنانے کے لیے

اگر آپ چاہتے ہیں کہ پکائی جانے والی روٹی طویل وقت تک نرم رہے تو اس کے لیے آٹا گوندھتے ہوئے عام پانی کے بجائے دہی کے پانی سے گوندھا جائے تو اس سے ایک جانب روٹی کی لذت میں اضافہ ہو جاتا ہے اور دوسری جانب روٹی دیر تک نرم بھی رہتی ہے-

پھلوں کے رس کے ساتھ استعمال

عام طور پر پھلوں کے رس میں جب پانی کی آمیزش کی جاتی ہے تو اس سے اس کے ذائقے اور طاقت میں کمی واقع ہوجاتی ہے مگر چونکہ دہی کا پانی عام پانی سے زيادہ طاقت اور توانائی رکھتا ہے تو اس پانی کا ان پھلوں کے رس کے ساتھ استعمال اس کو مذید مفید بنا دیتا ہے-

بیکنگ کے دوران استعمال

عام طور پر بیکنگ کے دوران عام پانی کے مقابلے میں دہی کے پانی کا استعمال بیکنگ کے عمل اور اس سے جڑی چیزوں کی تیاری کو زیادہ لذیذ بنا دیتا ہے۔ کیک اور دوسری اشیا کی تیاری کے دوران دہی کا پانی ان کی طاقت کو مزيد بڑھا دیتا ہے-

سوپ کی تیاری میں استعمال

سردی کا موسم ہے اور اس موسم میں سوپ تو سب ہی لوگ تیار کرتے ہیں لیکن اس سوپ میں اگر دہی کے پانی کا استعمال کیا جائے تو یہ نہ صرف سردی سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے بلکہ سوپ کی لذت میں بھی اضافہ کر دیتا ہے-

امید ہے کہ اب آپ لوگ مفت میں ملنے والے اس دہی کے پانی کو ضائع کرنے کے بجائے مختلف انداز میں اس کو استعمال کر کے اس سے ڈھیروں فائدے حاصل کر سکیں گے-

Yogurt Water Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Yogurt Water Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Yogurt Water Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3076 Views   |   19 Jan 2023
About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

مفت میں ملا تو کیا ہوا فالتو نہیں ہے یہ، دہی کے پانی کو اس خاص طریقے سے استعمال کر کے دیکھیں اور دعائيں دیں

مفت میں ملا تو کیا ہوا فالتو نہیں ہے یہ، دہی کے پانی کو اس خاص طریقے سے استعمال کر کے دیکھیں اور دعائيں دیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مفت میں ملا تو کیا ہوا فالتو نہیں ہے یہ، دہی کے پانی کو اس خاص طریقے سے استعمال کر کے دیکھیں اور دعائيں دیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔