کتنی عجیب لگتی ہے، کینسر ہے کیا ۔۔ یہ لڑکی کون سی بیماری میں مبتلا ہے؟ جس نے اسکی زندگی بدل دی

بچی جو سمر کیمپ میں میری روم میٹ بننے جا رہی تھی وہ مجھے دیکھ کر رونے لگی۔ جانتے ہیں کیوں؟ کیونکہ میں گنجی تھی، اور ایلوپیشیا کے ساتھ پیدا ہوئی تھی۔ میری عمر اس وقت صرف 15 تھی اور یہ مجھے بہت عجیب محسوس ہوا۔

میری زندگی کے پہلے 14 سال بہت اچھے تھے۔ مجھے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ میرے ساتھ مسئلہ کیا ہے۔ میرے خاندان والوں اور دوستوں نے بھی مجھے کبھی الگ محسوس نہیں کروایا نہ ہی کسی نے کبھی کچھ کہا۔

لیکن حالات تب بدل گئے جب میں نے ساتویں جماعت کے بعد اسکول بدلا۔۔ وہاں، بچوں نے مجھ سے سوال شروع کردیئے، تمہیں کیا ہوا ہے؟ کیا تمھیں کینسر ہے؟

کیا میں بدصورت دکھائی دیتی ہوں؟ اس وقت پہلی بار ان خیالات نے میرے دماغ میں جنم لینا شروع کیا۔ لوگ گھورتے، ہنستے اور تبصرے کرتے مجھ پر۔۔۔ ان کی اسطرح کی حرکتوں نے مجھے توڑ دیا، میں نے لوگوں سے بات کرنا چھوڑ دی۔ یہ ایک زبردست تبدیلی تھی جو یرے اندر آئی کیونکہ میں پہلے سب سے زیادہ خوش مزاج اور گھلنے ملنے والی لڑکی تھا۔

میرے والدین نے میرے رویے میں اس تبدیلی کو دیکھا۔ میں نے انہیں سب کچھ بتایا اور ماں نے کہا، آپ کو پیدائش کے وقت ایلوپیشیا کی تشخیص ہوئی تھی۔ ہم آپ کو بتانے کے لیے صحیح وقت کا انتظار کر رہے تھے۔ جب مجھے پتہ چلا تو میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں تھا۔ لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا، میں نے اس بارے میں جانا اور اسے قبول کیا جس کے بعد مجھے سکون ملا اور میرا اعتماد بحال ہوا۔

لیکن ایک سال بعد، ماں نے مجھے سمر کیمپ بھیج دیا۔ وہاں روم میٹ لڑکی نے میری طرف دیکھا اور رو پڑی۔ میں ایک بار پھر اسی کیفیت میں چلی گئی ۔اور پھر ایک دن، بجائے اس کے کہ ان باتوں کا مجھ پر اثر پڑے، میں نے مضبوطی سے کہا، میں جو ہوں ایسی ہی ہوں اور خود سے مطمئن ہوں۔

یہ 6 سال پہلے کی بات ہے۔ کبھی کبھار، میرے ساتھ ایسا کیوں ہوا؟ جیسی باتیں تنگ کرتی ہیں، لیکن جب بھی میں نے انسٹاگرام پر اپنے سفر کے بارے میں پوسٹ کیا ہے، مجھے اس طرح کے زبردست پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ ایک بار، ایک لڑکی نے مجھے بتایا کہ وہ ایلوپیشیا کی وجہ سے دوسرے شہر جانے سے کتنی خوفزدہ ہے، اور میری پوسٹس نے اسے کیسے حوصلہ دیا۔

لہذا، میں نے منفی باتوں پر توجہ مرکوز کرنا چھوڑ دیا کیونکہ جب آپ کے پاس اتنی محبت ہے تو نفرت پر کیوں توجہ مرکوز کریں؟ میں آج 22 سال کی ہوں، خوش ہوں، اور تجزیہ کار کے طور پر اپنے کیریئر میں ترقی کر رہی ہوں۔ مجھے اب بھی ٹرول کیا جاتا ہے، لوگ اب بھی ہنستے ہیں، اور گھورنا کبھی نہیں چھوڑتے۔

لیکن خواتین کی حیثیت سے، ہمیں خوبصورتی کے دقیانوسی تصورات سے کیوں تعبیر کیا جاتا ہے؟ یہ ہمیشہ خوبصورت رنگ روپ اور گھنے بالوں کے بارے میں کیوں ہوتا ہے؟ میں گنجی ہوں اور مجھے میں ایسے ہی خوبصورت لگتی ہوں۔

Bald Girl Story

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bald Girl Story and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bald Girl Story to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1802 Views   |   27 Sep 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کتنی عجیب لگتی ہے، کینسر ہے کیا ۔۔ یہ لڑکی کون سی بیماری میں مبتلا ہے؟ جس نے اسکی زندگی بدل دی

کتنی عجیب لگتی ہے، کینسر ہے کیا ۔۔ یہ لڑکی کون سی بیماری میں مبتلا ہے؟ جس نے اسکی زندگی بدل دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کتنی عجیب لگتی ہے، کینسر ہے کیا ۔۔ یہ لڑکی کون سی بیماری میں مبتلا ہے؟ جس نے اسکی زندگی بدل دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔