کوئی زور سے ہاتھ بھی لگائے تو ہڈی ٹوٹ جاتی ہے، ہڈیوں کی اس خطرناک بیماری میں مبتلا لڑکے کی زندگی کیسی ہوگی؟ جان کر آپ اپنی صحت پر شکرادا کریں گے

انسان کے پاس جو سب سے بڑی دولت ہے وہ ہے اسکی 'صحت' جس کا وہ بہت کم ہی شکرادا کرتا ہے، کیونکہ اس کے لیئے وہ عام بات ہے لیکن جن لوگوں کے پاس یہ نہیں ہے کبھی آپ نے ان کے بارے میں سوچا ہے کہ انکی زندگی کیسی ہوگی؟

تو آئیے آپ کو یہ کہانی اس متاثرہ لڑکے کی زبانی سناتے ہیں جس کی 14 سال کی عمر میں، ہاتھ اور ٹانگیں پچاس سے زیادہ بار ٹوٹ چکی تھیں۔

میں 3 ماہ کا تھا جب یہ پہلا واقعہ ہوا، ڈاکٹرز نے کہا، مجھے ہڈیوں کی ایسی بیماری ہے جس میں میری ہڈیاں شیشے کی طرح ٹوٹیں گی اور یہ ایک لاعلاج مرض ہے۔

یہ سن کر میرے والدین بہت زیادہ پریشان ہو گئے، ہم چونکہ جوئنٹ فیملی میں رہتے تھے اسلیئے میرا خیال رکھنے کے لیے والدین ان سے الگ ہو گئے کیونکہ ساتھ رہنے پر سب کہتے تھے کہ میں ان پر بوجھ ہوں، لیکن ماں اور بابا نے مجھے ہمیشہ خاص محسوس کروایا۔

اور میں واقعی اس پر یقین رکھتا تھا، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں مختلف ہوں جب تک میں 6 سال کا نہ ہو گیا، جب میں اسکول میں اول آیا اور میرے سب سے اچھے دوست نے مجھے مبارکباد دینے کے لیے میرا ہاتھ پکڑا تو وہ ٹوٹ گیا۔ اور ایک بار جب ڈانس کلاس کے دوران، ایک دوست نے انجانے میں مجھے دھکا دیا تو میری ٹانگ ٹوٹ گئی۔ اس کے بعد سے میں بس دور سے بیٹھ کر دوسرے بچوں کو دیکھتا تھا۔

لیکن جب یہ دروازہ بند ہوا تو دوسرا دروازہ کھل گیا، ماں موسیقی سکھاتی تھیں انھوں نے مجھے تربیت دینا شروع کی۔ مجھے یہ پسند آیا میں نے مقابلوں میں حصہ لینا شروع کردیا یہاں تک کہ مجھے مغربی بنگال میں بہترین "چائلڈ گلوکار" کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ لیکن 2 سال بعد، 1 دن میں گر گیا اور میری ٹانگیں ٹوٹ گئیں جس کے بعد میں وہیل چیئر تک محدود ہو کر رہ گیا۔

ہم میرے علاج کے لیے آندھرا چلے گئے، لیکن میرے فریکچر کی وجہ سے میرا جسم اکڑ گیا تھا اور 6 سال تک میں بیڈ پر رہا۔ سب کچھ رک گیا تھا میں نے سوچا، اس زندگی کا کیا فائدہ؟ میرے سینے میں ایک گرہ تھی جو روز بروز سخت ہوتی جا رہی تھی، میرے گھر والوں نے مجھے خوش کرنے کی پوری کوشش کی لیکن میں بہت زیادہ مایوس ہوگیا تھا۔

پر کہتے ہیں ناں خدا ایک فرشتہ بھیجتا ہے اور سب بدل جاتا ہے، ایک دن جب میرا ایک دوست آیا تو اس نے مجھ سے گِرافک ڈیزائننگ سیکھنے کے بارے میں بات کی۔ پہلے میں گھبرایا پھر میں نے ویڈیوز دیکھیں، کتابیں پڑھیں اور سمجھا اس کے بعد میں نے فری لانسنگ شروع کی۔ آہستہ آہستہ چیزیں بہتر ہوتی گئیں اور میں خود کو آزاد محسوس کرنے لگا۔

لوگوں نے مجھے اپنی زندگی کے بارے میں بات کرنے کے لیے فون کرنا شروع کر دیا اور میں ایک موٹیویشنل سپیکر بن گیا۔ یہاں تک کہ مجھے کل وقتی ملازمت بھی مل گئی۔

یہ کام کرتے ہوئے مجھے 8 سال ہوگئے ہیں اور آج میں 32 سال کا ہوں۔

مجھے ہندوستان کا "وہیل چیئر واریر" کہا جاتا ہے۔ میں ایک موٹیویشنل اسپیکر، گرافک ڈیزائنر اور کچھ سال پہلے، میں نے ایک کتاب بھی لکھی تھی۔ مجھے کوئی ترس یا ہمدردی نہیں چاہیے، میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ لوگ جان لیں کہ میں وہ سب کچھ کر سکتا ہوں جو وہ کر سکتے ہیں، وہیل چیئر تک محدود رہنا مجھے محدود نہیں کرتا۔

Zor Se Hath Lagaye To Haddi Toot Jati Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Zor Se Hath Lagaye To Haddi Toot Jati Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zor Se Hath Lagaye To Haddi Toot Jati Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   1573 Views   |   21 Dec 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

کوئی زور سے ہاتھ بھی لگائے تو ہڈی ٹوٹ جاتی ہے، ہڈیوں کی اس خطرناک بیماری میں مبتلا لڑکے کی زندگی کیسی ہوگی؟ جان کر آپ اپنی صحت پر شکرادا کریں گے

کوئی زور سے ہاتھ بھی لگائے تو ہڈی ٹوٹ جاتی ہے، ہڈیوں کی اس خطرناک بیماری میں مبتلا لڑکے کی زندگی کیسی ہوگی؟ جان کر آپ اپنی صحت پر شکرادا کریں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کوئی زور سے ہاتھ بھی لگائے تو ہڈی ٹوٹ جاتی ہے، ہڈیوں کی اس خطرناک بیماری میں مبتلا لڑکے کی زندگی کیسی ہوگی؟ جان کر آپ اپنی صحت پر شکرادا کریں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔