شدید گرمی و حبس میں لوڈ شیڈنگ کی صورت میں ایسا کیا کرنا چاہیے کہ گرمی کی شدت کو کم کیا جا سکے؟

گرمی کا موسم اور اس کی شدت سے جہاں عوام کو گرمی نے پریشان کیا ہے وہیں اس گرمی کے ساتھ مختلف بیماریاں اور وائرس بھی حملہ آور ہو گئے ہیں۔ جن میں نزلہ، کھانسی، بخار،پیٹ کی بیماریاں، وغیرہ شامل ہیں۔ اس تپتی گرمی سے بچاؤ کیلئے ماہرین کی جانب سے مختلف طریقے تجویز کیے گئے ہیں، ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ چند آسان باتوں پرعمل کرنے سے آپ کیسے گرمی کے احساس کو کم اور ہیٹ ویو کے خطرے سے بچ سکتے ہیں۔
آج کل ملک کے اکثر شہروں میں گرمی کی شدید لہرجاری ہے جس کا مقابلہ کرنے کیلئے عوام نت نئے طریقے اختیار کرتے ہیں تاکہ آگ اگلتے سورج کی تپش کا مقابلہ کیا جاسکے۔ گرمی اورلوڈشیڈنگ کے دہرے عذاب سے لوگوں کو روزانہ عجیب کرب اور مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے، نہ دن کو آرام ملتا ہے اور نہ ہی رات کو نیند پوری ہوتی ہے۔ ایسے میں کیا کریں کہ اس گرمی کے نقصانات سے بچا جا سکے۔

پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال:

اس شدید گرمی میں پانی کا استعمال ڈبل کردیں، کیونکہ پسینے کے اخراج کی وجہ سے جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی ہو سکتی ہے ، اپنے آپ کو ہائیڈریٹ رکھنا اشد ضروری ہے۔ گرمی میں اپنے روزانہ کے معمول میں پانی کا استعمال بڑھائیں۔ روزانہ کم از کم دس گلاس پانی ضرور پیئیں۔ اگر موڈ سادے پانی کا نہ ہو تو اس میں آپ پودینے کے پتے یا لیموں بھی شامل کرکے استعمال کر سکتے ہیں۔ پانی آپ کے جسم کے درجہ حرارت کو معمول پر رکھتا ہے چنانچہ گرمی کے دنوں میں زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔ تاکہ جسم ٹھنڈا رہے۔

بچوں کا خاص خیال رکھیں:

اس جسم جھلساتی گرمی میں جہاں بڑوں کو احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے، وہی بچوں کا بھی خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے، انہیں زیادہ سے زیادہ گھر کے اندررکھیں، ٹھنڈی جگہ میں بیٹھنے اور سونے دیں۔ کھیلنے کے لئے دن میں ہرگز نہ نکلنے دیں۔ دن کے اوقات میں اگر باہر جانا ہو تو بند گاڑی میں کبھی بھی بچوں کو نہ چھوڑیں۔ یہ عمل ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ بچوں کو بھی زیادہ پانی پینے کی عادت ڈالیں۔ باہر نکلتے ہوئے پانی کی بوتل اپنے اور بچوں کے ساتھ رکھیں۔

دن کے اوقات میں باہر نکلنے سے گریز کریں:

شدید گرمی کے دنوں میں باہر نکلنے سے گریزکریں۔ کوشش کریں کہ باہر نکلنے والے کام صبح سورج نکلنے سے پہلے یا شام کے وقت نمٹالیں۔ باہر نکلتے وقت چھوٹا تولیہ یا رومال گیلا کرکے اپنے سر اور گردن پر رکھیں تاکہ گرمی اور لو سے بچ سکیں ۔ ٹھنڈا پانی ساتھ رکھیں۔

پانی والے پھلوں کا استعمال کریں:

گرمی میں تربوز، خربوزہ، سردا ، گرما اوراسی طرح کے پھل کھانا فائدہ مند ہے ۔ ان پھلوں کو کاٹ کر ٹھنڈا کر کے کھائیں، یہ جسم میں پانی کی کمی کو بھی دور کرتے ہیں اورگرمی کا احساس بھی کم کرتے ہیں ۔ان پھلوں میں موجود پانی جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے، اس کے ساتھ کھیرے، لیموں کا استعمال بھی بہت فائدہ مند ہے۔ جوسزیا ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بھی بڑھا دیں۔

سوتی کپڑوں کا استعمال کریں:

ڈھیلے اور ہلکے رنگوں کے ملبوسات لان، کاٹن یا سوتی ہوادار کپڑوں کا انتخاب کریں، تاکہ پسینہ نہ آئے۔ اگر آپ حجاب کرتی ہیں تو ہلکے رنگ کے حجاب کا انتخاب کریں۔ گہرے رنگ گرمی اور سورج کی تپش کو اپنے اندر جذب کر لیتے ہیں۔

ٹھنڈے پانی سے نہائیں:

ٹھنڈے پانی سے نہائیں۔ گرم پانی سے گریز کریں کہ جسم کا درجہ حرارت نہ بڑھ جائے۔ ٹھندا پانی آپ کے جسم کو فرحت کا احساس دلاتاہے۔ اور گرمی کی شدت کو کم کرتا ہے۔

کھانے پینے میں احتیاط کریں:

جب بھی آپ کھانا کھا چکے ہوں، تو بچے ہوئے کھانے کو فوراً ریفریجریٹر میں رکھ دینا چاہیے۔ اگر دن زیادہ گرم ہو، تو یہ وقت صرف ایک گھنٹہ ہونا چاہیے۔ کیفین اور تیل سے بھرپور چیزیں، اور تلے ہوئے یا پیک شدہ کھانے کم کردینا چاہیئں۔ تازہ پھلوں اورسبزیوں کا استعمال بڑھا دینا چاہیے، خاص طور پر کچا سلاد اورایسے پھل کھانے چاہیئں جن میں پانی زیادہ ہو جیسے کھیرا،ککڑی، تربوز، آم، کیری ، خربوزہ، گاجر، وغیرہ۔

Shadeed Garmi Load Shedding

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shadeed Garmi Load Shedding and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shadeed Garmi Load Shedding to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2324 Views   |   22 May 2023
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 November 2024)

شدید گرمی و حبس میں لوڈ شیڈنگ کی صورت میں ایسا کیا کرنا چاہیے کہ گرمی کی شدت کو کم کیا جا سکے؟

شدید گرمی و حبس میں لوڈ شیڈنگ کی صورت میں ایسا کیا کرنا چاہیے کہ گرمی کی شدت کو کم کیا جا سکے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شدید گرمی و حبس میں لوڈ شیڈنگ کی صورت میں ایسا کیا کرنا چاہیے کہ گرمی کی شدت کو کم کیا جا سکے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔