پوری ٹیم کا جینا حرام کر رکھا ہے۔۔ کیا نادیہ خان نے علی رضا پر وار کیا؟ مداح برس پڑے

Nadia Khan On Ali Raza Unprofessional Attitude

نادیہ خان نے اپنے مارننگ شو کے سفر سے لے کر یوٹیوب تک کامیابی کے جھنڈے گاڑے، اور اب وہ 365 نیوز کے 'رائز اینڈ شائن' کے ساتھ ساتھ ڈراما ریویو شو 'کیا ڈراما ہے' میں بھی چھائی ہوئی ہیں۔ تازہ ترین قسط میں انہوں نے اپنی ساتھی میزبان، معروف اداکارہ و ڈائریکٹر مرینا خان کے ڈرامے دستک کا نہ صرف جائزہ لیا بلکہ ایک اندرونی کہانی بھی سنا ڈالی۔

ایک مرکزی اداکار نے پوری ٹیم کا جینا حرام کر رکھا تھا— ڈیٹس بدلنا، سیٹ پر غیر پیشہ ورانہ رویہ، اور آخرکار صرف چند منٹ کے مناظر! نادیہ خان

نادیہ کے بقول، اگر اُس اداکار نے ذمہ داری دکھائی ہوتی تو دستک کہیں بڑا پروجیکٹ بن سکتا تھا۔

ان کا سخت پیغام نئے فنکاروں کے نام یہ تھا، آج آپ کو دام مل رہے ہیں، کل کوئی سائن بھی نہ کرے گا؛ اداکاری سے زیادہ رویہ یاد رہ جاتا ہے۔

علی رضا کے مداحوں کا جوابی وار

دوسری جانب، ابھرتے ہوئے اسٹار علی رضا کے فینز بھڑک اٹھے۔ سوشل میڈیا پر تبصرے کچھ یوں گونجے؛

علی رضا نے اقتدار جیسا ہِٹ ڈرامہ اکیلے اپنے کاندھوں پر اٹھایا، نادیہ خان جھوٹ پھیلا رہی ہیں۔

یہ سب ملی بھگت لگتی ہے، کیا ڈراما ہے کی تازہ قسط میں مرینا خان اور فیروز قادری نے علی کا ذکر تک نہیں کیا

مداحوں کا کہنا ہے کہ نادیہ خان غیر ضروری منفی پروپیگنڈا کر رہی ہیں اور ایک نئے فنکار کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

ٹی وی کے پردے کے پیچھے کہانیاں ہمیشہ دلچسپ ہوتی ہیں، مگر اس بار معاملہ کچھ زیادہ ہی گرم ہے۔ کیا واقعی ایک اداکار کی لاپرواہی نے دستک کی آواز دبا دی، یا یہ سب محض غلط فہمی ہے؟ نادیہ خان کی کھری باتوں نے بحث چھیڑ دی ہے، جبکہ علی رضا کے چاہنے والے ہر محاذ پر دفاع کے لیے تیار دکھائی دیتے ہیں۔

Nadia Khan On Ali Raza Unprofessional Attitude

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nadia Khan On Ali Raza Unprofessional Attitude and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nadia Khan On Ali Raza Unprofessional Attitude to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1764 Views   |   03 Jul 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 July 2025)

پوری ٹیم کا جینا حرام کر رکھا ہے۔۔ کیا نادیہ خان نے علی رضا پر وار کیا؟ مداح برس پڑے

پوری ٹیم کا جینا حرام کر رکھا ہے۔۔ کیا نادیہ خان نے علی رضا پر وار کیا؟ مداح برس پڑے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پوری ٹیم کا جینا حرام کر رکھا ہے۔۔ کیا نادیہ خان نے علی رضا پر وار کیا؟ مداح برس پڑے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔