لوبیا میں پوشیدہ صحت کے ناقابل یقین راز

لوبیا انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہوتا ہے۔ ہمیں اسے اپنی غذا میں لازمی شامل کرنا چاہئیے۔ گردوں کے مریض اگر لوبیا کھائیں تو ان کے لئے یہ بے حد مفید ہے۔ لوبیا ناصرف انسانی جسم کو توانا اور صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہت بلکہ اس کے بے شمار فوائد بھی ہیں۔

بلڈ پریشر
8 مختلف مطالعوں سے ثابت ہوا ہے کہ غذا میں لوبیا کے استعمال سے بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

بڑھاپے کو دور کرے
پھلیوں میں ایک خاص جزو ریسورٹرول پایا جاتا ہے جو ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ کو روکتا ہے اسی لئے لوبیا کا استعمال عمر رسیدگی کو دور کرتا ہے اور گہرے رنگ کی لوبیا میں یہ جزو خاصی مقدار میں پایا جاتا ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ
جسم میں فری ریڈیکلز سے دماغ، جسم کے دفاعی نظام اور جلد پر بہت مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، سبز چائے، بلوبیریز اور انار وغیرہ میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس اس نقصان کو پورا کرتے ہیں۔ سبز اور سرخ لوبیا میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو 2 اہم اینزائم کو روکتے ہیں جو موٹاپے اور شوگر کی وجہ بنتے ہیں۔

موٹاپے کو دور کرتا ہے
ایک حالیہ تحقیق کے دوران 35 موٹاپے کے شکار افراد کو روزانہ 4 مرتبہ 8 ہفتوں تک لوبیا کھلایا گیا۔ پہلے ان کا وزن، جسمانی کیفیت، کولیسٹرول اور دیگر چیزیں نوٹ کی گئیں اور 8 ہفتوں بعد دوبارہ جب ان کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کا بلڈ پریشر بہتر ہوگیا، موٹاپے میں کمی ہوئی اور انہوں نے جسمانی توانائی میں کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں کی۔

آنتوں کی صحت
لوبیا ہاضمے کے لیے مفید، بیکٹیریا اور دیگر نظام کو بہتر رکھتا ہے کیونکہ اس میں کئی طرح کے فائبر پائے جاتے ہیں جو نہ صرف کولیسٹرول کم کرتے ہیں بلکہ دورانِ خون اور نظامِ ہاضمہ کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔

لوبیا کولیسٹرول کو روکتا ہے
اگر روزانہ تھوڑی سا لوبیا کھالیا جائے تو اس سے دل و دماغ کے لیے خطرناک ایل ڈی ایل سی کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور دل کے امراض کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

Lobia Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lobia Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lobia Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   21516 Views   |   14 Jul 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

لوبیا میں پوشیدہ صحت کے ناقابل یقین راز

لوبیا میں پوشیدہ صحت کے ناقابل یقین راز ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لوبیا میں پوشیدہ صحت کے ناقابل یقین راز سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔