گوشت کو ذائقہ دار بنانے کا راز۔۔ اب بنائیں گوشت کے لذیذ کباب وہ بھی بلکل انوکھے انداز میں، جو کھائے کھاتا رہ جائے

ویسے تو کباب ہر دل عزیز پکوان ہے جسے بچے اور بڑے بہت ہی شوق سے کھاتے ہیں. خواتین بھی فریج میں مختلف قسم کے کباب بنا کر رکھنا پسند کرتی ہیں تاکہ جب کوئی مہمان آئے تو آسانی سے فرائی کرکے دیا جاسکے. پاکستانی، ہندوستانی اور ترکش کباب تو آپ سب نے ہی بنائے اور کھائے ہونگے۔ اسی لیئے آج ہم آپکو بتانے جارہے ہیں آذربائجان اسٹائل کے کباب جو یقینا آپ سب کو بہت پسند آئیں گے۔
اس کباب کو بنانے کیلیئے آپکو جو چیزیں درکار ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

اجزاء:

600 گرام قیمہ
1 بڑی پیاز
لہسن کے جوئے 4 عدد
نمک
کالی مرچ
لال مرچ کٹی ہوئی
انڈا 1 عدد
آلو 2 عدد
70 گرام چیز
ہرا دھنیا

کباب بنانے کا طریقہ:

سب سے پہلے قیمے میں کچلی ہوئی پیاز، لہسن، نمک، کالی اور لال مرچ، اور انڈا ڈال کر ہاتھوں سے مکس کرلیں اور اسے ایک طرف رکھ دیں. پھر آلو ابال کر اسے میش کرلیں، اب اس میں چیز، دھنیا، نمک اور کالی مرچ شامل کرکے مکس کرلیں
جب دونوں مکسچر تیار ہوجائیں تو آلو والے مکسچر کے کباب بنالیں مُٹھی کی شکل میں اور قیمے کے مکسچر کو چپلی کباب کی طرح چپٹا کرکے اوپر آلو کی ٹکی رکھ کے چاروں طرف سے اچھے سے قیمے سے ڈھاک کر لمبے کباب کی شکل دے دیں. آپ چاہیں تو اسے ایسے ہی ڈیپ فرائی کرلیں یا پھر انڈا اور بریڈ کرمز لگا کر فرائی کرلیں. مزیدار آزدبائجان اسٹائل کباب تیار ہیں۔

Gosht Ki Tasty Kabab Banane Ka Tarika

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Gosht Ki Tasty Kabab Banane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gosht Ki Tasty Kabab Banane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   5279 Views   |   02 Sep 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

گوشت کو ذائقہ دار بنانے کا راز۔۔ اب بنائیں گوشت کے لذیذ کباب وہ بھی بلکل انوکھے انداز میں، جو کھائے کھاتا رہ جائے

گوشت کو ذائقہ دار بنانے کا راز۔۔ اب بنائیں گوشت کے لذیذ کباب وہ بھی بلکل انوکھے انداز میں، جو کھائے کھاتا رہ جائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گوشت کو ذائقہ دار بنانے کا راز۔۔ اب بنائیں گوشت کے لذیذ کباب وہ بھی بلکل انوکھے انداز میں، جو کھائے کھاتا رہ جائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔