انڈے ایسی غذا ہیں جنہیں ہم دو یا تین طریقوں سے بنا کر استعمال کرتے ہیں جیسے آملیٹ، ہاف فرائی، خاگینہ یا پھر اُبال کر کھاتے ہیں، لیکن اتنا ہی کافی نہیں آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں انڈوں کو بنانے کے چند ایسے طریقے جس سے یہ بن جائیں گے آپ کے لئے مزید صحت بخش۔
انڈوں کو سے بھرپور بنانے کے طریقے
کم سے کم کیلوری میں بنائیں
اگر آپ چاہتے ہیں کہ انڈوں کی بھرپور غذائیت کو حاصل کریں تو ان کو اُبالیں اور زیادہ اُبال کر استعمال کریں نہ کہ اس کو فرائی کر کے تیل سے بھر کر کھائیں کہ اس کی غذائیت تو ملے مگر ساتھ ہی کیلوریز بھی بڑھیں۔
سبزیاں شامل کریں
انڈوں کو مزید صحت بخش بنانا چاہتے ہیں تو ان میں ساتھ سبزیاں بھی شامل کریں لیکن انہیں بھی زیادہ تیل میں نہ بنائیں کوشش کریں کہ اُبلی ہوئی ہوں اور اگر آملیٹ بنا رہے ہیں تو زیتون کے تیل میں سبزیاں اور انڈا شامل کر کے آملیٹ بنائیں اور اس میں نمک کا استعمال کم کریں۔
تیل کا انتخاب
اگر آپ بنا آملیٹ کھائے نہیں رہ سکتے تو ایسا تیل استعمال کریں جو آپ کے لئے فائدے مند ہو نہ کہ آپ کو نقصان پہنچائے، جیسے آواکاڈو آئل، سن فلاور آئل، یا پھر ایکسٹرا ورژن زیتون کا تیل۔
انڈوں ک انتخاب
کوشش کریں کہ فارمی مرغی کے انڈوں کے بجائے دیسی مرغی کے انڈوں کا استعمال کریں کیونکہ یہ بغیر کیمکل والی غذاؤں سے پلتے ہیں اور ان میں کوئی غیر معیاری چیز شامل نہیں ہوتی، جبکہ فارمی مرغی کو وقت سے پہلے بڑھانے کے لئے انجیکشن اور دوائیاں دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے انڈے بھی اتنے صحت بخش نہیں ہوتے۔
کم پکائیں
انڈوں کو اتنا زیادہ نہیں پکانا چاہیئے کہ ان کی تمام قدرتی غذائیت ہی پک پک کر ختم ہو جائے جتنا ہو سکے انہیں کم پکائیں اور کم تیل استعمال کریں ورنہ آپ ان سے بھرپور فائدہ نہیں اُٹھا سکیں گے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ando Ko Banane Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ando Ko Banane Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.