اگر بچے پیدا کیے تو سزا ہوگی ۔۔ حکومت نے اس خاتون پر بچے پیدا کرنے پر پابندی کیوں لگائی؟ جانیے

افریقہ سے متعلق ایسی کئی خبریں سوشل میڈیا پر موجود ہیں جو کہ دلچسپی کا باعث بن جاتی ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیرت میں بھی مبتلا کر دیتی ہیں۔
آج آپ کو ایک ایسی ہی دلچسپ خبر کے بارے میں بتائیں گے۔

افریقی ملک یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی مریم نے اس وقت دنیا بھر میں توجہ حاصل کی جب حکومت کی جانب سے ان پر مزید بچے پیدا نہ کرنے کی پابندی عائد کی گئی۔

یوگنڈا بھر میں زر خیز خاتون کے نام سے مشہور مریم کے کُل 42 بچے تھے، جبکہ ان کی خواہش تھی کہ کچھ بچے اور پیدا ہو جائیں تاکہ 45 بچے پورے ہو جائیں، ان کی یہ خواہش اس لیے بھی تھی کہ ان کے والد کے بھی 45 بچے تھے۔

لیکن حکومت کی جانب سے مزید بچے پیدا نہ کرنے کی پابندی بھی مریم کی صحت کو دیکھتے ہوئے لگائی گئی تھی۔ 12 سال کی عمر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی مریم کا ایک سال بعد ہی پہلا بچہ ہو گیا تھا۔

4 مرتبہ جڑواں بچے، 5 مرتبہ 3 جڑواں بچے اور 5 مرتبہ 4 جڑواں بچوں کی پیدائش نے مریم کو مشہور بنا دیا۔ لیکن مریم کے 42 بچوں میں سے 4 کا انتقال ہو گیا جس کے بعد اب ان کے 38 بچے ہیں۔

مریم کا کہنا ہے کہ اولاد اللہ کی نعمت ہے اور اپنا رزق لے کر آتے ہیں۔ مریم سلائی کا کام کرتی ہیں اور اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی ہیں۔ دوسری جانب حقوق نسواں کی تنظیم کی جانب سے کہنا تھا کہ مریم کو کوکھ کا کینسر بھی ہو سکتا ہے۔

اگر مزید بچے پیدا ہوئے تو، اسی طرح ڈاکٹرز کی جانب سے تنبیہہ کی گئی کہ اگر مزید 3 بچے پیدا ہوئے تو مریم کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ اس تنبیہہ کے بعد وزارت صحت کی جانب سے مریم پر مزید بچے پیدا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Agr Bachy Paida Kiye Tu Saza Hogi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Agr Bachy Paida Kiye Tu Saza Hogi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Agr Bachy Paida Kiye Tu Saza Hogi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   3319 Views   |   02 Dec 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اگر بچے پیدا کیے تو سزا ہوگی ۔۔ حکومت نے اس خاتون پر بچے پیدا کرنے پر پابندی کیوں لگائی؟ جانیے

اگر بچے پیدا کیے تو سزا ہوگی ۔۔ حکومت نے اس خاتون پر بچے پیدا کرنے پر پابندی کیوں لگائی؟ جانیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر بچے پیدا کیے تو سزا ہوگی ۔۔ حکومت نے اس خاتون پر بچے پیدا کرنے پر پابندی کیوں لگائی؟ جانیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔