گاڑی کا پیچھا اور دھمکی آمیز کالز۔۔ طلاق کے بعد ثنا نواز کس کے نشانے پر؟

“مجھے مختلف نمبروں سے دھمکی آمیز کالز موصول کی جارہی ہیں اور گاڑی کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔ میں نے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے، اور میرے بچوں کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں“

یہ کہنا ہے اداکارہ ثنا کا جنھوں نے حال ہی میں الزام عائد کیا کہ انہیں ان کے سابق شوہر اور سسر کی جانب سے بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ شدید ذہنی اذیت اور پریشانی میں مبتلا ہیں لیکن نہ تو کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہیں اور نہ ہی ایسا کچھ کرنا چاہتی ہیں۔

اداکارہ ثنا نواز نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ اس وقت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور انہیں مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ثنا نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی جان اور اپنے بچوں کے تحفظ کے لیے قانونی راستے پر جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کسی بھی صورت ان دھمکیوں کے آگے ہار نہیں مانیں گی اور ان ہتھکنڈوں کا مقابلہ کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ متعلقہ اداروں کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کرنے جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ ثنا نواز نے 2022 میں اپنے شوہر سے 14 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد علیحدگی اختیار کی تھی۔ ثنا نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1997 میں فلم "سنگم" سے کیا تھا اور اس کے بعد کئی ڈراموں اور فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔

Sana Nawaz Gettong Threatning Phone Calls

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sana Nawaz Gettong Threatning Phone Calls and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sana Nawaz Gettong Threatning Phone Calls to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   696 Views   |   10 Sep 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 October 2024)

گاڑی کا پیچھا اور دھمکی آمیز کالز۔۔ طلاق کے بعد ثنا نواز کس کے نشانے پر؟

گاڑی کا پیچھا اور دھمکی آمیز کالز۔۔ طلاق کے بعد ثنا نواز کس کے نشانے پر؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گاڑی کا پیچھا اور دھمکی آمیز کالز۔۔ طلاق کے بعد ثنا نواز کس کے نشانے پر؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔