شیشے میں اپنا موٹاپا دیکھ کر برا لگتا تھا۔۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما اپنا وزن کم کرنے کے لئے کیا کھاتے ہیں؟

میں کرکٹ کھیلتا تھا لیکن اتنا کامیاب نہیں تھا۔ ایک دن گھر آیا اور شیشے میں خود کو دیکھا تو سوچا کہ کیا کوئی انٹرنیشنل پلیئر ایسا ہوسکتا ہے؟ اتنا موٹا تھا کہ شیشہ دیکھ کر برا لگتا تھا۔ پھر بس مجھے محسوس ہوا کہ یہ حد ہوگئی ہے می خود کو مزید اتنا موٹا نہیں دیکھ سکتا۔ یہ خیال آتے ہی میں نے وزن کم کرنے کی ٹھانی“

یہ کہنا ہے بھارت کے مشہور بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی کا۔ ویرات 2011 سے کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن اس وقت ان کا وزن اب کے مقابلے میں کہیں زیادہ تھا۔ کچھ عرصہ قبل دیے گئے انٹرویو میں ویرات نے بتایا کہ زیادہ وزن کی وجہ سے کڑی محنت کے باوجود وہ اس طرح کرکٹ نہیں کھیل پاتے تھے جیسے وہ چاہتے تھے۔ لیکن ایک دن شیشہ دیکھتے ہوئے انھوں نے تہیہ کرلیا کہ اب وزن کم کرنا ہے اور اگلے ہی دن انھوں نے اپنا طرزِ زندگی بدل لیا۔

ویرات کوہلی کا طرزِ زندگی

* ویرات نے بتایا کہ وہ 2 گھنٹے ورزش کرتے تھے اور کھانے سے تیل اور میٹھے کو بالکل ختم کردیا۔ یہاں تک کہ وہ کوئی چیٹ ڈے بھی نہیں رکھتے تھے اور ہفتے میں ایک دن آرام کرتے تھے۔ اس طرح تقریباً 10 مہینوں میں انھوں نے اپنا وزن 85کلو سے 67 کلو تک کرلیا۔

وزن کم کرنے کے لئے انوشکا اور ویرات کی خوراک

* اتنا ہی نہیں ویرات کی شادی مشہور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما سے ہوئی جو خود بھی کافی فٹنیس کانشیس ہیں۔ دونوں نے کچھ عرصہ پہلے اس بات کا اعلان کیا کہ وہ گوشت کھانا ترک کررہے ہیں۔ اس کی وجہ ایک تو یہ بتائی کہ گوشت نقصان دہ ہے جبکہ انھیں جانوروں سے پیار بھی ہے۔ ویرات اور انوشکااپنا وزن کم رکھنے کے لئے سخت ورزش کے ساتھ دال، سبزی اور پھلوں پر مشتمل غذا کھانا پسند کرتے ہیں۔ ویرات دوپہر میں پھل اور آملیٹ کھاتے ہیں جبکہ انوشکا دوپہر کے کھانے میں دال، روٹی اور سبزی کھاتی ہیں۔

Kohli Ne Wazan Kese Kam Kia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kohli Ne Wazan Kese Kam Kia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kohli Ne Wazan Kese Kam Kia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   12241 Views   |   28 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

شیشے میں اپنا موٹاپا دیکھ کر برا لگتا تھا۔۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما اپنا وزن کم کرنے کے لئے کیا کھاتے ہیں؟

شیشے میں اپنا موٹاپا دیکھ کر برا لگتا تھا۔۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما اپنا وزن کم کرنے کے لئے کیا کھاتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شیشے میں اپنا موٹاپا دیکھ کر برا لگتا تھا۔۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما اپنا وزن کم کرنے کے لئے کیا کھاتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔