اگر آپ ناک اور کان چھدوانے جا رہی ہیں تو خالی پیٹ مت جائيں ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔ کچھ خاص باتیں جو ناک کان چھدوانے سے پہلے جاننا ضروری ہیں

عام طور پر ہمارے معاشرے میں ناک اور کان چھدوانے کا رواج تمام گھروں میں موجود ہوتا ہے اور اس حوالے سے ہر خاندان اپنے ٹوٹکے آزماتے ہیں۔ مگر اس کے باوجود اکثر لڑکیوں کے ناک یا کان چھدوانے کے بعد ان جگہوں پر زخم بن جاتے ہیں۔ لیکن اگر وقت سے پہلے کچھ تدابیر کا استعمال کیا جائے تو اس سے ناک کان چھدوانے کی تکلیف سے نہ صرف بچا جا سکتا ہے بلکہ اس کے زخم بھی خراب ہونے سے بچایا جا سکتا ہے-

1: ہر دھات محفوظ نہیں ہوتی

ناک اور کان چھدوانے کے بعد اس کے لیے پہننے والی بالی کے انتخاب کے لیے اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ ایسی دھات کا انتخاب کیا جائے جو کہ جلد کے لیے نقصان دہ نہ ہو۔ اس وجہ سے آرٹیفیشل جیولری سے کان ناک چھدوانے کے فوراً بعد پرہیز کرنا چاہیے۔ اس موقع پر چاندی یا سونے کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ وہ اینٹی بیکٹیریل ہوتے ہیں-

2: زخم کو صرف پانی سے دھونا کافی نہیں ہے

ہر زخم کی صفائی رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے اور اسی صفائی کی وجہ سے وہ زخم جلد بھر جاتا ہے۔ یہی معاملہ ناک اور کان کے چھدے ہوئے زخموں کا بھی ہوتا ہے۔ اس وجہ سے ان کو صرف پانی سے دھونا کافی نہیں ہوتا ہے بلکہ اس کو جراثیم کش پانی یا سلائن پانی سے دھونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ لیکن یاد رہے کہ اس زخم کو ڈیٹول سے صاف کرنا خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے اس وجہ سے ڈیٹول کی جگہ سلائن واٹر کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے-

3:زخم کے خراب ہونے کی نشانی

ناک اور کان چھدوانے کا مطلب یہ ہے کہ آپ جان بوجھ کر اپنی جلد میں سوراخ کر رہے ہیں اس وجہ سے اس زخم میں تکلیف ہونا تو قدرتی بات ہے۔ جس وجہ سے تھوڑی تکلیف، جلد پر سرخی اور کچھ سوجن ہوگی لیکن یاد رکھیں اگر اس زخم سے پانی بہنا شروع ہو جائے یا سوجن کے ساتھ ساتھ سبز مواد بھی نکلنے لگے اور اس کے ساتھ ساتھ جسم میں درد اور بخار بھی ہو تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ انفیکشن ہو چکا ہے اور اس کے لیے باقاعدہ ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے-

4: زخم بھرنے کا وقت

عام طور پر کان چھدوانے کی صورت میں زخم 4 سے 8 ہفتوں میں بھر جاتا ہے جبکہ ناک چھدوانے کا زخم 4 سے چھ مہینوں میں بھر سکتا ہے۔ تاہم مختلف افراد میں یہ وقت مختلف بھی ہو سکتا ہے۔

5: گن سے کان ناک چھدوانے سے پرہیز

عام طور پر ناک کان چھدوانے کے لیے گن کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس گن کا استعمال اس وجہ سے نقصان دہ ہو سکتا ہے کہ اس کو مناسب انداز میں جراثيم سے پاک نہیں کیا جاتا ہے اور ایک آدمی کے جراثیم دوسرے انسان کو منتقل ہو سکتے ہیں۔ اس وجہ سے اس طریقے کو اپنانے میں احتیاط برتنی چاہیے ہے-

6: خالی پیٹ ناک اور کان مت چھدوائيں

ناک اور کان چھدوانے سے پہلے اس بات کو یقینی بنا لیں کہ آپ نے مناسب کھانا کھایا ہوا ہو اور پانی بھی ٹھیک سے پیا ہوا ہو کیوں کہ خالی پیٹ ناک اور کان چھدوانے سے اچانک چکر آسکتے ہیں اور اس کے علاوہ متلی یا الٹی بھی ہو سکتی ہے-

Naak Chidwane Ki Zaroori Ahtiat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Naak Chidwane Ki Zaroori Ahtiat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Naak Chidwane Ki Zaroori Ahtiat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Tasleem  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2900 Views   |   17 Dec 2021
About the Author:

Tasleem is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Tasleem is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 October 2024)

اگر آپ ناک اور کان چھدوانے جا رہی ہیں تو خالی پیٹ مت جائيں ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔ کچھ خاص باتیں جو ناک کان چھدوانے سے پہلے جاننا ضروری ہیں

اگر آپ ناک اور کان چھدوانے جا رہی ہیں تو خالی پیٹ مت جائيں ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔ کچھ خاص باتیں جو ناک کان چھدوانے سے پہلے جاننا ضروری ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ ناک اور کان چھدوانے جا رہی ہیں تو خالی پیٹ مت جائيں ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔ کچھ خاص باتیں جو ناک کان چھدوانے سے پہلے جاننا ضروری ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔