جب گرتی ہوں تو ماں کے ہاتھ تھام لیتے ہیں.. سگا بیٹا مجھے ماں نہیں سمجھتا! حنا دلپذیر نے نم آنکھوں سے دل کی بات کہہ دی

"ماں میری نیو جرسی میں رہتی ہیں ہر کامیابی کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے. زندگی میں جب بھی گرنے لگی ایسا لگا ماں کے دونوں ہاتھوں نے تھام لیا. ان سے بہت محبت کرتی ہوں"

یہ کہنا ہے منجھی ہوئی اداکارہ حنا دلپذیر کا جنھوں نے ساجد حسن کے چو میں انٹرویو دیتے ہوئے نم آنکھوں سے اپنی والدہ،سابق شوہر اور بیٹے کے متعلق بات کی.

حنا دلپذیر کا کہنا تھا کہ وہ انگریزی سے اردو ناولز کو ٹرانسلیٹ کیا کرتی تھیں اور اسی طرح اتفاقیہ طور پر اداکارہ بن گئیں. ان کا کہنا تھا کہ ان کی شادی ہوئی بچہ ہوا پھر علیحدگی ہوگئی. ان کے سابق شوہر نے دوسری شادی کر لی اور اپنی دنیا میں مگن ہوگئے.

حنا دلپذیر نے انکشاف کیا کہ بیٹے کو انھوں نے اکیلے پالا ہے اور بیٹا ان کو ماں نہیں بلکہ باپ سمجھتا ہے. سابق شوہر نے اگرچہ بیٹے کی کوئی ذمہ داری نہیں اٹھائی لیکن انھوں نے باپ بیٹے میں دوری نہیں پیدا کی اور بیٹے کو باپ سے بدگمان نہیں کیا.

حنا کا کہنا تھا کہ وہ جو بھی ہیں اپنے والدین کی بدولت ہیں جنھوں نے انھیں جینے کا قرینہ سکھایا. بیٹے کے متعلق وہ کہتی ہیں کہ اسے انھوں نے یہ سکھایا کہ ہم دنیا میں کسی کے بغیر بھی رہ سکتے ہیں.

Hina Dilpazeer Shared Her Life Story

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hina Dilpazeer Shared Her Life Story and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hina Dilpazeer Shared Her Life Story to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   30167 Views   |   10 Jan 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

جب گرتی ہوں تو ماں کے ہاتھ تھام لیتے ہیں.. سگا بیٹا مجھے ماں نہیں سمجھتا! حنا دلپذیر نے نم آنکھوں سے دل کی بات کہہ دی

جب گرتی ہوں تو ماں کے ہاتھ تھام لیتے ہیں.. سگا بیٹا مجھے ماں نہیں سمجھتا! حنا دلپذیر نے نم آنکھوں سے دل کی بات کہہ دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جب گرتی ہوں تو ماں کے ہاتھ تھام لیتے ہیں.. سگا بیٹا مجھے ماں نہیں سمجھتا! حنا دلپذیر نے نم آنکھوں سے دل کی بات کہہ دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔