10 کلو مٹر بھی منٹوں میں چھیلیں۔۔ مٹر سے بنی ڈشز شوق سے کھاتے ہیں تو ان کے فائدے بھی جان لیں

سردی کے موسم کی ایک سوغات مٹر بھی ہوتی ہے۔ مٹر پلاؤ، مٹر قیمہ اور آلو مٹر ایسی ڈشز ہیں جو لوگ شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں اور خاتون خانہ سے فرمائشیں کر کے بنواتے ہیں لیکن انھیں پورا کرنے میں بہت دیر لگ جاتی ہے کیوں کلو،2 کلو مٹر چھیلنا کوئی آسان کام تو ہے نہیں۔ البتہ آج کے آرٹیکل میں آپ کو ایسا طریقہ بتایا جارہا ہے جس سے 10 کلو مٹر بھی چند منٹ میں چھل جائے گی۔

سب سے پہلے مٹر کے حساب سے ایک بڑا دیگچہ منتخب کریں۔ اب اس میں آدھے سے زیادہ پانی بھر کر بال لیں اور مٹر کو اس پانی میں ڈال دیں اور دوبارہ ابالیں۔ تقریباً 10 منٹ پکنے دیں ساتھ بڑھ چمچ سے مٹر کو دباتے رہیں تاکہ اچھی طرح چھلکا گل جائے۔ دوسری جانب ایک اور دیگچے میں ٹھنڈا پانی ڈال کر رکھیں اور مٹر کو نکال کر ٹھنڈے پانی میں ڈال کر چھوڑ دیں۔ تھوڑی دیر میں مٹروں کو ہلکے ہاتھوں سے مسل کر چھلکا الگ کرلیں۔ آپ دیکھیں گے کہ چند منٹوں میں ساری کی ساری مٹر سے دانے الگ ہوجائیں گے۔

مٹر کے دانے الاگ ہوجائیں تو انھیں تھوڑی دیر کسی برتن میں نکال کر پانی خشک کرلیں اور اگر لمبے عرصے کے لئے فریز کرنا چاہتے ہیں تو دانوں میں ایک چمچ سرسوں کا تیل ڈال کر مکس کرلیں اور پھر کسی ائیر ٹائٹ بیگ یا پھر پلاسٹک کنٹینر میں رکھ کر فریز کرلیں۔

مٹر میں آئرن کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جس سے جسم میں آکسیجن کی سپلائی بہتر ہوتی ہے

وٹامن سی کی موجودگی جسم میں قوت مدافعت کو بہتر بناتی ہے

مٹر ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے مفید ہوتا ہے اور وزن کم کرنے والے افراد کے لئے بھی فائدہ مند ہوتا ہے

فائبر کی وجہ سے مٹر قبض کشا بھی ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ جلد کو خوبصورت بنانے میں مدد کرتا ہے

Matar Cheelnay Ka Tarika Or Unkay Faiday

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Matar Cheelnay Ka Tarika Or Unkay Faiday and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Matar Cheelnay Ka Tarika Or Unkay Faiday to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2245 Views   |   13 Nov 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

10 کلو مٹر بھی منٹوں میں چھیلیں۔۔ مٹر سے بنی ڈشز شوق سے کھاتے ہیں تو ان کے فائدے بھی جان لیں

10 کلو مٹر بھی منٹوں میں چھیلیں۔۔ مٹر سے بنی ڈشز شوق سے کھاتے ہیں تو ان کے فائدے بھی جان لیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 10 کلو مٹر بھی منٹوں میں چھیلیں۔۔ مٹر سے بنی ڈشز شوق سے کھاتے ہیں تو ان کے فائدے بھی جان لیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔