وہ جادوئی بیج جو کہ آپ کے ڈھیروں کا مسائل کا حل بھی اور دوا بھی ۔۔ ڈاکٹر بلقیس کے اجوائن سے بنے شاندار نسخے

اجوائن ہمارے گھروں میں پایا جانے والا ایک عام مصالحہ ہے جو کہ کھانوں کی کئی ریسیپیز میں استعمال ہوتا ہے۔ اجوائن کی کئی قسمیں ہیں، چاہے آپ کے پیٹ میں درد ہو، وزن کم کرنا ہو، آپ کو گیس یا بدہضمی کا مسئلہ ہو ان سب میں اجوائن کام آتی ہے۔ اجوائن ایک ایسی دوا ہے جس سے تقریباً ہر شخص واقف ہے۔ اجوائن کا رنگ سیاہی مائل بھورا ہوتا ہے۔ اس کی بو تیز ہوتی ہے۔ اس کا مزاج تیسرے درجے میں گرم و خشک ہوتا ہے۔ عام طور پر اس کی مقدار خوراک تین ماشہ سے چھ ماشہ تک ہوتی ہے۔ اجوائن کی دو مشہور اقسام ہیں۔ اجوائن دیسی اور اجوائن خراسانی ۔ آج ہم یہاں اجوائن سے بنے کچھ نسخے لے کر آئے ہیں جو کہ ڈاکٹر بلقیس نے بتائے ہیں آپ بھی انہیں آزما کر دیکھئیے۔

جادوئی تیل:

سرسوں کا تیل ایک پاؤ
اجوائن ایک کپ
ہیرا ہینگ ایک چٹکی
اب ایک پین میں تیل گرم کریں، اس میں اجوائن اور ہینگ ڈال کر گرم کریں اور چولہا بند کردیں۔ اور اس کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ ٹھنڈا ہوجائے تو ایک بوتل میں بھر کر رکھ لیں۔ یہ آپ کے کئی امراض میں کام آئے گا۔ کان میں درد ہو تو کاٹن بڈ پر لگا کر اس کو کان میں گھما لیں، دانت میں درد ہو تو دانت میں لگا سکتے ہیں ، پیٹ میں درد ہو تو اس سے پیٹ کی مالش کریں درد ٹھیک ہو جائے گا۔ جسم میں یا جوڑوں میں درد ہو تواس کی مالش سے سارے جسم کا درد ٹھیک ہو سکتا ہے ۔ اگر خشکی کی وجہ سے بال گر رہے ہیں تو اس کی سر پہ مالش کریں ، بال گرنا بند ہوجائیں گے۔ یہ تیل بچے بڑے سب استعمال کر سکتے ہیں۔

زبردست پھکی/ قہوہ:

اجوائن 2 ٹیبل اسپون
سفید زیرہ 2 ٹیبل اسپون
کلونجی 2 ٹیبل اسپون
پہاڑی پودینہ 2ٹیبل اسپون
کالا نمک ایک چٹکی
اب چیزوں کو ملا کر پیس لیں۔ اب اسکو پیسنے کے بعد اس میں لیموں کا رس اتنا شامل کریں کہ یہ سارا مکسچر اس میں جذب ہوجائے۔ پھر اس کو سکھا لیں۔ اب اس کے بعد اس کو پھکی کے طور پر بھی کھا سکتے ہیں اور اس کا قہوہ بنا کر بھی پیا جاسکتا ہے، اسے ہر کھانے کے بعد ایک چمچ کھالیں یا اس کا قہوہ پی لیں ، اس سے کوئی سائڈ ایفیکٹس نہیں ہے۔ یہ وزن بھی کم کرے گا، کھانا بھی ہضم کرے گا، چربی گھٹائے گا۔

عرقیات:

عرقِ بادیان
عرقِ مکوہ
عرقِ کاسنی
عرقِ اجوائن
عرقِ چہار
عرقِ گلاب
ان عرقیات کو برابر کا ملا کر ایک شیشی میں ملا کر رکھ لیں۔ ایک چوتھائی کپ دن میں دو بار خالی پیٹ پی لیں ۔ اس سے جسم کی سوجن، موٹاپا، اور ورم دور ہوگا، جگر کی بیماریوں میں فائدہ پہنچائے گا۔

Ajwain Ke Fawaid By Dr Bilquis

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ajwain Ke Fawaid By Dr Bilquis and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ajwain Ke Fawaid By Dr Bilquis to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6708 Views   |   20 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

وہ جادوئی بیج جو کہ آپ کے ڈھیروں کا مسائل کا حل بھی اور دوا بھی ۔۔ ڈاکٹر بلقیس کے اجوائن سے بنے شاندار نسخے

وہ جادوئی بیج جو کہ آپ کے ڈھیروں کا مسائل کا حل بھی اور دوا بھی ۔۔ ڈاکٹر بلقیس کے اجوائن سے بنے شاندار نسخے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وہ جادوئی بیج جو کہ آپ کے ڈھیروں کا مسائل کا حل بھی اور دوا بھی ۔۔ ڈاکٹر بلقیس کے اجوائن سے بنے شاندار نسخے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔