اکثر مشہور شخصیات کی نجی زندگی میں کچھ ایسے نشیب و فراز آتے ہیں کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ یہ ایسا کر سکتے تھے۔
آج آپ کو بتائیں گے ہٹلر کے بارے میں۔
ہٹلر جرمنی کا حکمران تھا جسے دوسری جنگ عظیم کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے، ہٹلر اس لیے بھی مشہور ہے کہ اس نے یہودیوں کے خلاف بھی جارحانہ پالیسی اپنائی تھی۔
لیکن جارحانہ اور سخت مزاج کے مالک ہٹلر کا دل بھی موم کا ہو گیا تھا جب اسے محبت ہوئی۔ عام طور پر ہمیں لگتا ہے کہ ہٹلر کی زندگی محض جنگوں اور سیاست میں گزری ہوگی، مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ ایک خاتون کے عاشق ہو گئے تھے، یہی وجہ ان کی موت کا باعث بھی بنی۔
دنیا کو خوف میں مبتلا کرنے والے ہٹلر میونخ میں پیدا ہونے والی لڑکی ایوا براؤن کے عاشق تھے، ایوا 1912 میں پیدا ہوئی تھیں جو کہ ہٹلر سے کافی چھوٹی تھیں۔
متوسط طبقے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ایوا تیراکی اور مختلف کھیلوں میں مہارت رکھتی تھیں۔ اکتوبر 1939 کو ایوا کی پہلی ملاقات ہٹلر سے ہوئی تھی جب وہ ہٹلر کے فوٹو اسٹوڈیو میں موجود تھیں، ایوا ہٹلر کے سرکاری فوٹوگرافر کی اسسٹنٹ کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ اس وقت ایوا کی عمر 17 برس تھی اور ہٹلر 40 سال کا آدمی تھا۔
اگرچہ دونوں طرف سے محبت کے احساسات جنم لے رہے تھے مگر ہٹلر کے لیے پریشان کن صورتحال یہ تھی کہ وہ اپنی ہی بھانجی کو دل دے بیٹھا تھا، وہ چاہتا تھا کہ اپنی بھانجی کو اپنے سے دور نہ ہونے دے، مگر ہٹلر ڈرتا تھا کہ یہ عمل اس کی ساکھ کو متاثر کر سکتا ہے اور سماج بھی اس عمل کو قبول نہیں کرے گا۔
ہٹلر کو ڈر تھا کہ کہیں ایوا اور ان کی دوستی سے خواتین ووٹرز ناراض نہ ہوں۔ ایوا سے پہلی ملاقات سے قبل بھی ہٹلر نے ایوا کی مکمل جانچ پڑتال کروائی، کون ہیں، کہاں سے تعلق رکھتی ہیں، اور وہ تمام چیزیں معلوم کیں جن سے وہ ایوا پر اعتماد کر سکیں۔
دوسری جانب ہٹلر اپنی بھانجی کو بھی چاہتا تھا، لیکن 18 ستمبر 1931 کو بھانجی کے انتقال نے ہٹلر کو توڑ کر رکھ دیا تھا، یہی وجہ تھی کہ وہ خاموش خاموش رہنے لگ گیا تھا۔
ہٹلر کا اپنی بھانجی کے لیے محبت کا اظہار دیکھ کر ایوا صدمے میں چلی گئی تھیں اور دو سے تین مرتبہ خودکشی کی بھی کوشش کی مگر ناکام رہیں۔ دراصل ایوا کی شکل ہٹلر کی بھانجی سے مشابہت رکھتی تھی جس کی وجہ سے ہٹلر چاہ کر بھی بھانجی کو بھلا نہیں پا رہا تھا۔ لیکن ایوا کی اپنے لیے محبت اور چاہت نے اسے ایوا کے قریب ضرور کر دیا تھا۔ اور وعدہ کیا کہ اب سے میرا سارا وقت تمہارا ہے۔
ایوا کی محبت میں 1933 میں ہٹلر نے پہاڑوں کے بیچ ایک عالیشان گھر خریدا جسے اس طرح تعمیر کیا گیا تھا جو کہ منفرد اور مختلف معلوم ہوتا تھا۔ 1936 وہ گھر ایک محل کے طور پر سامنے آیا، جسے ہٹلر کی محبت کی نشانی کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
ہٹلر کو پسند نہیں تھا کہ کوئی ایوا کسی مرد سے ملے اسی لیے اس نے محل کے آس پاس گھروں کو خالی کرا کر عام لوگوں کا آنا جانا ممنوع قرار دے دیا تھا۔
شادی کے وقت ہٹلر کی عمر 56 سال تھی جبکہ ایوا کی عمر 33 برس تھی۔ ایوا ہٹلر کو دل سے چاہتی تھی، لیکن کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ ایوا ہٹلر کی شہرت سے متاثر تھی جبکہ کچھ یہ بھی کہتے ہیں کہ ایوا ہٹلر کی شخصیت سے متاثر تھی۔
29 اپریل کو برلن میں ایوا اور پٹلر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، پورے جرمنی میں ہٹلر کی شادی کا چرچہ تھا، چاہنے والے خوشیاں منا رہے تھے اور مشکلات کے بعد اب ایک خوشی کو کھل کر محسوس کر رہے تھے۔ لیکن اگلے ہی دن یعنی شادی کے ایک دن بعد 30 اپریل 1945 کو جب سب لوگ ہٹلر کی شادی کا جشن منا رہے تھے عین اسی وقت ہٹلر کے کمرے سے گولی چلنے کی آواز آئی۔
آواز آتے ہی سب حیرت میں مبتلا ہو گئے، سب کا خیال تھا کہ ہٹلر پر کسی نے حملہ کیا ہے مگر جب کمرے کا دروازہ کھولا تو اندر ایوا مردہ حالت میں پڑی تھی جبکہ ہٹلر نے سر پر گولی مار کر اپنی جان لے لی تھی۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shadi Ki Pehli Rat Apni Jan Le Li and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shadi Ki Pehli Rat Apni Jan Le Li to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.