آقائے دو جہاں ﷺ سے منسوب چیزیں اس وقت دنیا کے کئی شہروں میں موجود ہیں، جن کی زیارت دنیا بھر کے مسلمان کرتے ہیں۔
آج کی خبر میں آپ ایک ایسی ہی خاص چیز کے بارے میں بتائیں گے۔
ترکیہ کے شہر استنبول کے ضلع فاتح میں موجود 160 سال پرانی مسجد قائم ہے جس کا نام بھی اس چادر مبارک کی بنا پر رکھا گیا ہے۔
ٹی آر ٹی ورلڈ جو کہ ترکیہ کی میڈیا ویب سائٹ ہے، نے اس حوالے سے ایک رپورٹ پبلش کی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ 160 سال پرانی اس مسجد میں آقائے دو جہاں ﷺ سے منسوب ایک چادر مبارک رکھی گئی ہے۔
اس چادر مبارک کو حرکہ شریف کہا جاتا ہے، سفید رنگا کا یہ چادر مبارک اس تاریخی مسجد کے ایک حصے میں رکھی گئی ہے،
جسے میوزیم کا درجہ دے دیا گیا ہے اور چاہنے والے یہاں آ کر عبادت تو کرتے ہی ہیں ساتھ ہی زیارت بھی کرتے ہیں
1851 میں بنائی گئی اس مسجد میں بناوٹ اور خوبصورت ماضی کی یاد تازہ کر دیتی ہے، جبکہ تاریخی ہونے کے ساتھ ساتھ یہ مسجد اپنے اندر تاریخ کو کچھ اس طرح بیان کرتی ہے، کہ در دیوار باتیں کر رہے ہوتے ہیں۔
اس مسجد کی دیکھ بھال کے لیے قائم کمیٹی کی جنرل سیکریٹری سمیرا گُلدل کا کہنا تھا کہ رمضان کے دوران ہر سال 10 لاکھ سے زائد لوگ زیارت کے لیے یہاں آتے ہیں، جبکہ صرف اتوار کو ہی 20 ہزار سے زائد افراد کی آمد ہوتی ہے۔
ٹی آر ٹی کے مطابق اس مسجد اور حرکہ شریف کی حفاظت پر معمور خاندان کوئی عام خاندان نہیں ہے، بلکہ حضرت اویس قرنی کے خاندان سے ہیں، جنہیں یہ چادر مبارک بطور تحفہ ملی تھی
حضرت اویس قرنی کی 59 ویں اولاد بارش سمیر بتاتے ہیں کہ جب میں تین سے چار سال کا تھا، تب سے مسجد میں رہ رہا ہوں۔ میں نے یہ چیز محسوس کی ہے کہ میری فیملی اس چادر مبارک کے حوالے سے کتنی حساس ہے اور لوگوں کو زیارت کرانے کے حوالے سے بھی خوش ہوتی ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ap Ki Chadar Mubarak Ki Hifazat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ap Ki Chadar Mubarak Ki Hifazat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.