میں تمھارے والدین کو نہیں چھوڑوں گا ۔۔ رانی مکھرجی کے سُسر یش چوپڑا نے اداکارہ کے والدین کو کمرے میں کیوں بند کیا تھا؟ انکشاف کردیا

بالی ووڈ کی مقبول اداکار رانی مکھرجی نے نام نہاد انجہانی بھارتی فلموں کے ہدایتکار اور سُسر یش چوپڑا کے بارے میں ایک یادگار واقعہ سنایا جس کی بدولت رانی مکھرجی کا کیرئیر ختم ہونے سے بچ گیا۔

اداکارہ نے ایک پرانے پروگرام میں یش چوپڑا سے متعلق کہا کہ ایک مرتبہ میرے سُسر نے میرے والدین کو اپنے آفس کے کمرے میں بند کردیا تھا۔

رانی نے بتایا کہ یش چوپڑا نے سپر ہٹ فلم ساتھیا میں کام کرنے سے انکار پر میرے والدین کو اپنے آفس بلا کر ایک کمرے میں بند کر دیا تھا۔

رانی مکھرجی نے بتایا کہ یش چوپڑا نے مجھے 'ساتھیا' میں کام کرنے کی آفر کی جسے میں نے کرنے سے انکار کردیا اور یہ پیغام میں نے اپنے والدین رام مکھرجی اور کرشنا مکھرجی کے ذریعے ان تک پہنچایا۔

اداکارہ نے کہا جب میرے والدین یش جی کو یہ پیغام دینے گئے تو انہوں نے میرے ہی فائدے کے لیے والدین کو کمرے میں بند کردیا تاکہ مجھے راضی کرسکیں، یش چوپڑا نے کہا کہ وہ یہ فلم تب ہی بنائیں گے جب میں اس میں کام کرنے کے لیے ہاں کروں گی۔

رانی نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 2002 میں جب فلم 'مجھ سے دوستی کرو گی' ریلیز ہوئی اور وہ اچھی نہ چل سکی تھی تو اس کے بعد آنے والی ہر آفر کو میں مسترد کردیتی تھی، 8 ماہ تک میں نے کوئی کام نہیں کیا تھا، میں صرف گھر پر بیٹھی تھی اور میری والدہ کہتی تھیں کہ تم پاگل ہوچکی ہو۔

اداکارہ نے کہا اس وقت میگزینز میں بھی یہ سب آتا تھا کہ رانی کا کیرئیر ختم ہوگیامگر مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا خوش قسمتی سے میری زندگی میں ساتھیا آئی جسے میں نے کرنے سے انکار کردیا تھا، جب میرے والدین یش چوپڑا کو بتانے گئے کہ رانی اس فلم میں دلچسپی نہیں رکھتی تو یش جی نے مجھے فون کیا اور کہا بیٹا ایسا نہیں کرو، اس پیشکش کو قبول کرلو ورنہ میں تمہارے والدین کو نہیں چھوڑوں گا، انہیں کمرے میں ہی رہنے دوں گا۔

رانی مکھرجی نے اپنے سُسر یش چوپڑا کے اس اقدام کی شکر گزار ہوں اگر میں وہ فلم نہ کرتی تو شاید میرا کیرئیر ختم ہوجاتا۔

Yash Chopra Locked Up Rani Mukerjis Parents In A Room

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Yash Chopra Locked Up Rani Mukerjis Parents In A Room and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Yash Chopra Locked Up Rani Mukerjis Parents In A Room to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   7348 Views   |   27 Nov 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میں تمھارے والدین کو نہیں چھوڑوں گا ۔۔ رانی مکھرجی کے سُسر یش چوپڑا نے اداکارہ کے والدین کو کمرے میں کیوں بند کیا تھا؟ انکشاف کردیا

میں تمھارے والدین کو نہیں چھوڑوں گا ۔۔ رانی مکھرجی کے سُسر یش چوپڑا نے اداکارہ کے والدین کو کمرے میں کیوں بند کیا تھا؟ انکشاف کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں تمھارے والدین کو نہیں چھوڑوں گا ۔۔ رانی مکھرجی کے سُسر یش چوپڑا نے اداکارہ کے والدین کو کمرے میں کیوں بند کیا تھا؟ انکشاف کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔