موسمِ سرما اور نیم کے فوائد ۔۔ جانیئے نیم کے وہ فوائد جو موسمِ سرما میں آپ کے کئی مسائل حل کر سکتے ہیں

ہمارے اردگرد نیم کے درخت کثرت سے پائے جاتے ہیں یہ کتنے فائدے مند ہیں بہت کم لوگ ہی اس کی افادیت اور استعمال پر توجہ دیتے ہیں مگر تقریبًا چار ہزار برسوں سے نیم کا استعمال دواؤں میں بھی ہوتا آرہا ہے۔
جی ہاں! موسمِ سرما ہو یا موسمِ گرما ہر موسم میں نیم سے مختلف فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں، تاہم کیونکہ ابھی موسمِ سرما کا آغاز ہے اس لئے ہم سردی میں اس کے استعمال اور فوائد پر بات کریں گے۔

• موسمِ سرما اور نیم

روایتی طور پر نیم کا استعمال مختلف بیماریوں سے بچنے اور ان کے علاج کے لیے کیا جاتا ہے، خاص طور پر بچوں میں بخار یا چیچک جیسی بیماری کی صورت میں نیم کی پتّیاں ان کے بستر پر بچھائی جاتی ہیں۔

• جلد کے لئے مفید

جیسا کہ ہم نے آپ کو بتایا کہ بچوں میں چیچک، خسرہ اور بڑوں میں جسم پر خارش سے نجات کے لئے نیم کی پتیوں کا استعمال بےحد فائدے مند ہے، اگر نیم کی پتیاں ڈال کر پانی اُبالا جائے اور اس پانی سے نہایا جائے تو چیچک اور خسرہ، تیزابیت، خارش اور سورائسس جیسی بیماری سے نجات ملتی ہے، نیم میں موجود اینٹی بیکٹریل خصوصیات جلد سے جراثیموں کا خاتمہ کرتی ہیں۔

• کپڑوں میں استعمال

سردی کے موسم میں پہنے جانے والے گرم کپڑے موسم گرما آتے واپس پیٹیوں اور الماریوں میں بند کر دیئے جاتے ہیں ایسے میں اکثر ان کپڑوں میں کیڑا بھی لگ جاتا ہے، لیکن اگر سردی کے گرم کپڑوں میں نیم کی پتیاں ڈال کر انہیں رکھا جائے تو آپ انہیں 3 سال بعد بھی نکالیں تو کیڑا نہیں لگے گا۔

• مختلف قسم کے بخار کا علاج

نیم کو مختلف قسم کے بخار سے نجات کے لئے علاج طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، نیم کی رگ رگ میں فوائد بسے ہیں ہندوستانی ماہرین کو لگتا ہے کہ نیم دنیا بھر میں بخار، ڈینگی، ملیریا اور ایڈس جیسی جان لیوا بیماریوں پر قابو پانے مؤثر کردار ادا کرسکتا ہے، بخار کی صورت میں نیم کی پتیوں کو اُبال کر اس کا قہوہ مریض کو پلائیں تو بخار جلدی اُتر جائے گا۔

• بالوں اور جسم سے خشکی کا خاتمہ

موسمِ سرما میں بالوں میں خشکی ہونا ایک عام مسئلہ ہے، اگر نیم کے پتوں کو پیس کر اسے سر کی جلد میں لگایا جائے اور پھر آدھے گھنٹے بعد سر دھو لیا جائے تو سر سے خشکی کا خاتمہ ہو جائے گا ساتھ ہی یہ سر کی جلد میں موجود ہر قسم کے فنگس کو بھی دور کر دے گا، اس کے علاوہ نیم کے پتے پانی میں ابال کر اس پانی سے نہانے سے جلد کی خشکی دور ہوگی اور سردی میں ہونے والی خارش بھی دور ہوگی۔

• نیم کا تیل

نیم کے تیل کو ناریل کے تیل کے ساتھ ملا کر بالوں میں لگانے سے بال پرکشش نظر آئیں گے اس سے بال جھڑنا کم ہوں گے بالوں سے روکھے پن کا خاتمہ ہوگا، اس کے علاوہ چہرے کے دانے اور داغ دھبے دور کرنے کے لئے نیم کے تیل سے چہرے پر مساج کریں اس سے یہ مسائل بھی دور ہوں گے ساتھ ہی رنگ بھی صاف ہوگا۔

Neem Ke Heran Kun Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Neem Ke Heran Kun Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Neem Ke Heran Kun Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3637 Views   |   05 Jan 2023
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 December 2024)

موسمِ سرما اور نیم کے فوائد ۔۔ جانیئے نیم کے وہ فوائد جو موسمِ سرما میں آپ کے کئی مسائل حل کر سکتے ہیں

موسمِ سرما اور نیم کے فوائد ۔۔ جانیئے نیم کے وہ فوائد جو موسمِ سرما میں آپ کے کئی مسائل حل کر سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ موسمِ سرما اور نیم کے فوائد ۔۔ جانیئے نیم کے وہ فوائد جو موسمِ سرما میں آپ کے کئی مسائل حل کر سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔